حیدرآباد: آج کل لوگوں کی لائف اسٹائل اس قدر بگڑ چکی ہے کہ وہ اپنی صحت پر بھی مناسب توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی ہی ایک غلطی کھانے کے فوراً بعد سونا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ایسا کرنے سے ہمارا جسم آہستہ آہستہ سست ہونے لگتا ہے اور بعد میں بیماریوں کا گھر بن جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ کھانے کے فوراً بعد سونے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کھانے کے فوراً بعد سونے کے مضر اثرات
سینے میں جلن کا احساس
اگر آپ کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جاتے ہیں تو اس سے سینے میں جلن ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی رات کی نیند بے سکون ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ آپ کو بدہضمی اور پیٹ کی خرابی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کھانے کے فوراً بعد سونے سے وزن بڑھنے لگتا ہے
کھانے کے فوراً بعد سونے سے آپ کے جسم میں موجود کیلوریز جلتی نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے جسم کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ کھانا کھانے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں اور سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے کھانا کھائیں۔
کھانے کے فورا بعد سونے سے نظام ہضم کمزور ہو جاتا ہے
کھانے کے فوراً بعد سونے سے معدے کے عمل اور نظام ہاضمہ پر برا اثر پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے نظام ہضم کمزور ہو جاتا ہے اور کھایا ہوا کھانا ہضم نہیں ہو پاتا۔ اور گیس، تیزابیت، قبض، پیٹ میں درد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:
ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے
اگر آپ کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جائیں تو جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے شوگر کی سطح زیادہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے کھانے کے بعد فورا سونے کی غلطی نہ کریں اور اپنے کھانے اور سونے کے وقت کے درمیان 3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔