واشنگٹن [امریکہ]: گاروان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے سائنسدانوں نے پروسٹیٹ کینسر کے مزید شکلوں کی پہچان کے لیے نئے ایپی جینیٹک بائیو مارکر دریافت کیے ہیں۔ یہ نئی تحقیق جرنل، کلینیکل اینڈ ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ Scientists discover new epigenetic markers for prostate cancer
بائیو مارکرز کو روایتی طبی آلات کے ساتھ ملا کر بیماری کی پہچان کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، بائیو مارکرز ڈاکٹروں کے لئے علاج کے بہتر منصوبے بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا مردوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ٹیومر کی نوعیت کے مطابق علاج کرائیں، اور یہ علاج بائیو مارکر کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے، جو مرض کی مہلک ہونے کے خطرے کی بہتر نشاندهی کرتا ہے،" Scientists discover new epigenetic markers for prostate cancer
پروفیسر سوسن کلارک جو گاروان میں ایپی جینیٹک ریسرچ لیب کے سربراہ اور مطالعہ کے سرکردہ محقق ہیں، انہوں نے کہا کہ پروسٹیٹ کینسر عالمی سطح پر مردوں میں تشخیص ہونے والا دوسرا سب سےعام کینسر ہے۔
مزید پڑھیں:
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سائنسدانوں کی جانب سے کچھ لوگوں پر ایک تشخیص کی گئی تھی، جس میں تقریباً 50 فیصد مرد میٹاسٹیٹک کینسر کے ابتداءی مرحلے میں پائے گئے۔ حالانکہ عام طور پر میٹاسٹیٹک کو تیار ہونے میں 15 سال یا اس سے زیادہ کا وقت لگتا ہے، لیکن تشخیص میں پایا کہ مردوں کی ایک چھوٹی فیصد ایسی ہے جس میں وقت سے قبل ہی میٹاسٹیٹک کینسر پیدا ہوچکا ہے۔ ایسے مریضوں کی شناخت کرکے بائیو مارکرز کے ذریعے جارحانہ علاج کیا جاسکتا ہے۔
گاروان کے محققین کہتے ہیں کہ"یہ ایپی جینیٹک بائیو مارکر کینسر کو پہچان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کس کو جان لیوا پروسٹیٹ کینسر ہے اور کس کو نہیں۔" Scientists discover new epigenetic markers for prostate cancer