ETV Bharat / sukhibhava

Sanitary pads Cause Cancer: سینیٹری پیڈ کے غلط انتخاب سے کینسر کا خطرہ - Use of dangerous chemicals in sanitary pads

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں بننے والے معروف کمپنیوں کے سینیٹری نیپکن کینسر جیسی مہلک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ کئی کمپنیوں کے سینیٹری نیپکن کی تیاری میں خطرناک قسم کے کیمیکل استعمال کیے جارہے ہیں۔

سینیٹری پیڈ کے غلط انتخاب سے کینسر کا خطرہ

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 4:26 PM IST

حیدرآباد: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں بننے والے معروف کمپنیوں کے سینیٹری نیپکن کینسر جیسی مہلک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی کمپنیوں کے سینیٹری نیپکن کی تیاری میں خطرناک قسم کے کیمیکل کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی استعمال سے خواتین میں کینسر کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کیمیکلز ذیابیطس اور دل کے امراض کے لیے بھی ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ Risk of cancer due to wrong choice of sanitary pads

تحقیق کیا کہتی ہے؟

دہلی میں واقع این جی او ٹوکسکس لنک کی جانب سے کیا گیا یہ مطالعہ بین الاقوامی پالیوٹنڈ ایلیمینیشن نیٹ ورک ٹیسٹ کا حصہ ہے، اس مطالعہ میں بھارت میں فروخت ہونے والے سینیٹری نیپکن کے 10 برانڈز شامل کئے گئے تھے۔ مطالعہ کے دوران محققین کو تمام نمونوں میں تھیلیڈ phthalates وولیٹائل آرگینک کنپاونڈ کے نشانات ملے جو تشویشناک ہیں۔ یہ دونوں کیمیکلز کینسر کے خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تحقیق 'مینسٹوئل ویسٹ 2022' کے رپورٹ میں شائع ہوئے ہیں۔

Phthalates کیمیکل کے جلد کے رابطے میں آنے سے کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ قوت تولیدی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ درحقیقت ان سنگین کیمیکلز کا اثر اندام نہانی کی جلد پر خواتین کے جسم کے دیگر حصوں کی جلد کے مقابلے زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ Risk of cancer due to wrong choice of sanitary pads

بھارت میں کتنی خواتین سینیٹری پیڈ استعمال کرتی ہیں

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 15 سے 24 سال کے عمر کی 64.4 فیصد خواتین سینیٹری نیپکن استعمال کرتی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں سینیٹری پیڈز کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری کی وجہ سے اس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہواری کے دوران سینیٹری پیڈ کا استعمال کئی سنگین بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن تحقیق کے دوران سینیٹری نیپکن میں پائے جانے والے کیمیکل صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ خواتین سینیٹری پیڈز کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتیں اور ایسی مصنوعات نہ خریدیں جن میں خطرناک کیمیکل پائے جاتے ہوں۔ Risk of cancer due to wrong choice of sanitary pads

صحیح سینیٹری پیڈ کا انتخاب کیسے کریں

موجودہ دور میں کپڑے، بیگ، جوتے، کوئی بھی گھریلو سامان حتیٰ کہ گروسری خریدنے سے پہلے ہم انٹرنیٹ پر تحقیق کرتے ہیں، لیکن جب سینیٹری نیپکن خریدنے کی بات آتی ہے تو ہم میں سے اکثر لوگ مقبول برانڈ پر منحصر ہوجاتے ہیں۔ یا کبھی کبھی بغیر سوچے ہی خرید لیتے ہیں۔ کیا یہ سوال ایک بار بھی آپ کے ذہن میں آتا ہے کہ آپ جو سینیٹری پیڈ خرید رہے ہیں وہ آپ کی صحت کے لیے صحیح ہے؟ سینیٹری پیڈ کے انتخاب کے طریقے ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں:

جب بھی سینیٹری پیڈز خریدنے جائیں تو آپ آرگینک سینیٹری پیڈز کا انتخاب ضرور کریں۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ بھارت میں بننے والے بڑی کمپنیوں کے سینیٹری پیڈز میں بھی خطرناک کیمیکل ہوتے ہیں۔ اس لیے خواتین کو صرف کیمیکل سے پاک آرگینک سینیٹری پیڈ ہی خریدنا چاہیے۔ آج کل مارکیٹ میں بہت سی کمپنیوں کے آرگینک سینیٹری پیڈ دستیاب ہیں جو کہ بائیو ڈیگریڈیبل ہونے کی وجہ سے ماحول کے لیے بھی اچھے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کاٹن کے سینیٹری پیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کبھی بھی اوپر والے پیکٹ کو دیکھ کر پیڈ نہ خریدیں، بلکہ اس میں دی گئی معلومات کو پڑھ کر صحیح پیڈ کا انتخاب کریں۔ Risk of cancer due to wrong choice of sanitary pads

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.