ETV Bharat / sukhibhava

Anxiety And Depression: جسمانی سرگرمی ڈپریشن کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار - بھارت میں ڈپریشن کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔

اینگزائٹی اور ڈپریشن کی وجہ سے زندگی میں بہت سے مسائل پیدا ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ ایسی صورت حال میں جسمانی سرگرمی کی مدد سے آپ خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ Depression problem Increasing in India

جسمانی سرگرمی ڈپریشن کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 10:42 AM IST

حیدرآباد: تیزی سے بدلتے طرز زندگی اور کام کے بوجھ کی وجہ سے آج کل بے چینی اور ڈپریشن کے مسئلے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، جس میں بے چینی، چڑچڑاپن، غصہ دماغی مسائل شامل ہیں۔ اس سے ہمارے روز مرہ کے کام متاثر ہورہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں جسمانی سرگرمی کی مدد سے آپ خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں اور خود کو اینگزائٹی ڈپریشن جیسے مسائل سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔

اس طرح سے اینگزائٹی ڈپریشن کے مسئلہ کو دور کریں

اگر آپ اپنے آپ کو اینگزائٹی اور ڈپریشن کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ورزش کرنا ہوگا، اس کے علاوہ دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے اچھی نیند اور صحیح غذا کو خوراک میں شامل کرنا ہوگا۔ کچھ یوگا ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے نکلنے میں کچھ ورزشیں آپ کی مدد کرتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

دی فور ہیڈ پوائنٹ

اس میں متاثرہ شخص اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھی بنائے اور اپنی شہادت کی انگلی کو پیشانی کے بیچ میں رکھیں۔ اس جگہ پر ہلکا دباؤ دیتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنی مٹھیوں کو پیشانی کے اطراف میں لے جائے۔ اس کے بعد پھر انہیں پیشانی کے درمیان میں واپس لائیں۔ اس عمل کو 4 بار کریں۔

مائنڈ فل پوز

اس میں دونوں ہاتھوں کی مٹھی بنا کر سر پر لگائیں۔ درمیانی اور شہادت کی انگلیوں سے سر پر دباؤ ڈالیں۔ آہستہ آہستہ مٹھیوں کو حرکت دیں اور دباؤ کو برقرار رکھیں۔ بعد ازاں آہستہ آہستہ دباؤ بناتے ہوئے ٹینپلس پر لاکر ختم کریں۔ یہ عمل 3 بار کریں۔

مزید پڑھیں:

فور ہیڈ اسٹریچ پوز

اپنی ہتھیلیاں پیشانی پر رکھیں اور جلد کو تھوڑا نیچے کی طرف اسٹریچ کریں۔ جلد کو نیچے اسٹریچ کرنے کے بعد اسے تھوڑا سا ایک سائیڈ کی اور لے جائیں۔ اس کے بعد اپنی پیشانی کو اوپر کی طرف لے جانے کی کوشش کریں، بعد ازاں اوپر دیکھیں اور اپنے آئبرو کو اوپر اٹھائیں، اس عمل کو تقریباً 10 بار کریں اور اسے 3 سیٹوں میں کریں۔ اس عمل سے ڈپریشن کے مریضوں کو اچھا محسوس ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.