ETV Bharat / sukhibhava

Obstructive Sleep Apnea: موٹاپا، سلیپ اپنیا کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے - سلیپ اپنیا کیا ہوتا ہے

ہندی سنیما کے معروف موسیقار بپی لہری کی انتقال کے بعد پوری فلم انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔ بپی لہری کا 15 فروری 2022 کو 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی وجہ 'آبسٹرکٹیو سلیپ اپینا' کو قرار دیا جارہا ہے، جو کہ نیند میں سانس رکنے کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ بیماری کیا ہوتی ہے۔ Obstructive Sleep Apnea Causes

موٹاپا، سلیپ اپنیا کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 9:12 AM IST

سلیپ اپنیا نیند سے متعلق ایک بیماری ہے، اس بیماری سے متاثرہ شخص کی سانس کی نلی سونے کے دوران بلاک ہوجاتی ہے یا انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کو بعض اوقات خراٹے کی بھی شکایت ہوتی ہے، جو اس بیماری کی اہم علامت بھی ہے۔Bappi Lahiri Died Due to Sleep Apnea

اس بیماری سے صحتیاب ہونے کے لیے متاثرہ شخص کو اپنے باڈی ماس انڈیکس کو بہتر کرنے اور وزن کو کم کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ہم نے اس بیماری کے حوالے سے حیدرآباد کے وی آئی این این اسپتال کے کنسلٹنٹ فزیشین ڈاکٹر راجیش ووکلا سے بات چیت کی اور وہ بتاتے ہیں کہ ' جب ہم سانس اندر لیتے اور باہر خارج کرتے ہیں تب اس عمل کے دوران ہماری آکسیجن (O2) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی سطحوں کا برابر ہونا چاہیے لیکن اس بیماری میں ان کی یہ سطح برابر نہیں ہوتی ہیں۔ Obstructive Sleep Apnea Symtops

علامات کیا ہیں؟

  • اونچی آواز میں خراٹے لینا
  • اس بیماری میں سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس کرنا
  • ہلکا سردر
  • انسان کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہیں کرپاتا
  • دائمی تھکاوٹ
  • روزمرہ کے کام کو پورا کرپانے میں مشکلات کا سامنا
  • دم گھٹنا یا اچانک نیند سے اٹھنا
  • ہانپنا
  • تناؤ

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ 'اس کے علاوہ زیادہ تر لوگوں کو میٹابولک عوارض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اوسٹیو ارتھرائٹس، ہائپو تھائیرائیڈزم وغیرہ کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس بیماری کی بدترین صورت یہ ہے کہ جسم میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح برابر نہ ہونے کی وجہ سے دماغ، دل اور پھیپھڑے جیسے اہم اعضاء کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس بیماری کے خطرات

  • موٹاپا
  • موٹی گردن (17 انچ سے زیادہ ہونا)
  • باڈی ماس انڈیکس( بی ایم آئی) 25 سے زیادہ ہونا
  • ڈیویڈیٹ نیسل سیپٹم( ڈی این ایس
  • الرجی
  • سائنوسائٹس
  • دمہ

سلیپ اپنیا کی تشخیص

اس کی تشخیص کرنے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ دوسرے انسان کی نیند کو مانیٹر کیا جائے، جسے طبی طور پر پولی سوموگرافی کہا جاتا ہے۔ Diagnosis and Treatment of Sleep Apnea اس عمل کے ذریعہ گھر، اسپتال یا لیب میں ایک مشین کے ذریعہ متاثرہ شخص کی اسلیپ اسٹڈی کو قریب سے سمجھا جاتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل جسمانی عمل کو ریکارڈ کیا جاتا ہے

  • انسان کس طرح سانس لے رہا ہے؟
  • آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا لیول کیسا ہے؟
  • دل کی دھڑکنوں کی شرح کیا ہے؟
  • بلڈ پریشر کیا ہے؟

ان تمام پیرامیٹرز کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اپنیا انڈیکس ایک اور چیز ہے جو بتاتی ہے کہ انسان نے کتنی بار سانس لینا بند کردیا تھا۔ اس انڈیکس کے مطابق اگر ریڈنگ 6.5 آتی ہے تو حالت کو معمول سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کی ریڈنگ اس سے زیادہ آتی ہے تو اسے سلیپ اپنیا کی اہم علامات سمجھا جاتا ہے۔

علاج کیسے کریں؟

متاثرہ شخص کو بیماری کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں سمجھ کر اپنی عادات کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر نیسل ڈیویشن ہے تب انہیں ٹھیک کروانا چاہیے اور اگر بی ایم آئی زیادہ ہے تو وزن کم کرنا چاہیے۔ ان عادات کو درست کرنے کے بعد سلیپ اپنیا کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر معمر شخص کے لیے ان شکایت کو دور کرنا ناممکن ہے تو وہ سرجری جیسے دیگر آپشن پر غور کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹاپا اور اس سے بچاؤ کی تدابیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.