ETV Bharat / sukhibhava

Health Benefits of Nuts: گری دار میوے دل کی صحت کے لیے فائدہ مند - Health Benefits of Nuts

گری دار میوے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہاں 5 صحت مند گری دار میوے درجہ ذیل ہیں جو آپ کے خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ Nuts are beneficial for heart health

گری دار میوے دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
گری دار میوے دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 8:32 PM IST

حیدرآباد: گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بادام، اخروٹ، مونگ پھلی، ہیزلنٹس سے لیکر پستا تک، روزانہ ایک مٹھی کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ گری دار میوے کو غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ گری دار میوے میں ایسی خصوصیات پائے جاتے ہیں جو آپ کے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

گری دار میوے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جس میں پروٹین، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں۔ یہ تمام اجزا خراب کولیسٹرول کو نکالنے اور دل کے دورے اور فالج سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہاں کچھ گری دار میوے درجہ ذیل ہیں جو ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ایک دن میں کتنی گری دار میوے کو خوراک میں شامل کرنا چاہئے؟

گری دار میوے خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں تب ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جب اس کا استعمال ہم صحیح مقدار کرتے ہیں۔ گری دار میوے میں پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ایک دن میں ایک مٹھی سے زیادہ گری دار میوے کو خوراک میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔

اخروٹ

اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اومیگا 3 آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے اخروٹ کو خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بادام

بادام وٹامن ای اور بہت سے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں اور میٹابولک عمل کو برقرار رکھتے ہیں۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی میں وٹامن بی 3، نیاسین، اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ ان میں فائٹوسٹیرول ہوتے ہیں اور غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں جو خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پستہ

پستہ فائٹوسٹیرال (پلانٹ سٹیرول) سے بھرپور ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، پستہ روزانہ خوراک میں شامل کرکے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔ کاجو اس میں زنک، کاپر، میگنیشیم، سیلینیم اور وٹامن کا بھرپور ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں:

گری دار میوے کھانے کے صحت مند طریقے:

گری دار میوے کو سلاد، اناج، پھل، ملک شیک، اسمودی، سالن یا گریوی، تلی ہوئی سبزیاں اور سوپ میں شامل کریں۔ شوگر کوٹیڈ، چاکلیٹ، نمکین یا تلی ہوئی گری دار میوے سے پرہیز کریں۔ اس سے آپ کی خوراک میں زیادہ سوڈیم، چکنائی اور چینی شامل ہوگی۔ نمک کے بغیر قدرتی گری دار میوے کو ترجیح دیں یا بغیر نمک کے بھونیں یا رات بھر بھگو کر اگلی صبح کھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.