ETV Bharat / sukhibhava

آیوروید میں جیٹ لیگ سے بچنے کا علاج موجود

جب ہم ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں تب ہوائی دباؤ کے کم ہونے کی وجہ سے ہمیں بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ جیسے چکر آنا، سر درد، پورے جسم کا سن ہونا یا جھنجھناہٹ محسوس ہونا، سانس لینے میں دقت وغیرہ کی شکایات ہو جاتی ہیں۔ اس کے لئے خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:57 PM IST

آیوروید میں جیٹ لیگ سے بچنے کا علاج موجود
آیوروید میں جیٹ لیگ سے بچنے کا علاج موجود

سیر و سیاحت انسانی تہذیب کا ایک قدیم حصہ رہا ہے۔ انسان ہمیشہ سے غذا، رہائش، بقا، مذہب کی تبلیغ، جنگ اور سیر و تفریح کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کرتے آئے ہیں۔ لاکھوں افراد روزانہ قومی اور بین الاقوامی ممالک کا سفر طے کرتے ہیں۔ لمبے فاصلے تک سفر کرنے سے پیدا ہونے والی کیفیت 'جیٹ لیگ‘ اور تھکاوٹ دھیرے دھیرے ایک مرض کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ لیکن آیورید کے پاس اس مرض سے نمٹنے کا علاج موجود ہے۔ مسافت کی وجہ سے ہونے والی تھکاوٹ کو آیوروید میں 'رتھاکشوبھا' کہا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آیوروید کے ماہر ڈاکٹر پی وی رنگانایاکولو نے جیٹ لیگ سے بچنے کے لیے ضروری ہدایت دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دور جدید دنیا میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایسا انقلاب برپا ہے کہ چٹکی بجاتے ہی ہم ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچ جاتے ہیں۔ آج ہم 1000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہیں اور گھنٹوں کی مسافت میں ہم دوسرے ٹائم زونز میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب ہم مختلف ٹائم زونر میں پہنچتے ہیں تو ہمیں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، نیند نہیں آتی ہے اور نیند کا ایک طے شدہ معمول بھی بگڑ جاتا ہے۔

خاص کر جب ہم مشرق یا مغرب کی جانب سفر کرتے ہیں تو ہمیں یہ علامت نظر آتی ہیں۔ عام طور پر جب ہم شمالی جنوبی ممالک کا ہوائی سفر کرتے ہیں تو ہمیں جیٹ لیگ جیسی کیفیت محسوس نہیں ہوتی ہے، کیونکہ ہم ایک ہی ٹائم زون میں ہیں۔اسی کے برعکس اگر ہم 1600 کلومیٹر مشرق یا مغرب کا سفر کرتے ہیں تو ہمارا ٹائم زون ایک گھنٹے کی وقت سے زیادہ ہوتا ہے یا کم ہوتا ہے۔

ہمارے دماغ میں موجود پائنیل غدود جب اندھیرے کو محسوس کرتا ہے تو وہ میلاٹون ہارمون بناتا ہے، جو ہمارے نیند آنے کے وقت کو طئے کرتا ہے، لیکن جب ہم اپنے ٹائم زون کے برعکس مقامات کا سفر کرتے ہیں تب ہم دن کے مختلف وقت میں قدم رکھتے ہیں۔جس کی وجہ سے ہم جیٹ لیگ کے متعدد علامات کا تجربہ کرتے ہیں،جیسے:

  • ہم دن کے وقت سو جاتے ہیں
  • جسمانی درد
  • بدہضمی
  • اپنے اطراف میں موجود چیزوں میں دلچسپی نہیں ہونا
  • قبض

جب ہم ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں تب ہوائی دباؤ کے کم ہونے کی وجہ سے ہمیں بیماریاں ہوسکتی ہیں۔جیسے چکر آنا، سر درد، پورے جسم کا سن ہونا یا جھنجھناہٹ محسوس ہونا، سانس لینے میں دقت اور کبھی کبھی تو موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔

وہیں گھنٹوں سڑک پر سفر کرنے سے بھی تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔ ہمیں ہوائی سفر یا زمین پر سفر کرنے کے دوران کچھ خاص رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔

  • سفر شروع کرنے سے پہلے ادرک اور دال چینی کھائیں
  • مسافت کے دوران یا شروع کرنے سے پہلے شراب اور کافی مت لیں
  • خوب پانی پئیے
  • تیل والے کھانے سے پرہیز کریں
  • لیموں اور سنترے کا جوس لیں
  • قبض سے بچنے کے لیے سفر ختم ہونے کے بعد تریپالا چورن لیں
  • جسمانی ورزش جیٹ لیگ کے اثر کو کم کرتی ہے
  • وٹامن ڈی اور بی جیٹ لیگ کی کیفیت کو کم کرنے میں مدد کرے گی
  • ماہرین سے مشورے کے بعد میلاٹونن کی گولیاں لیں

آج کل کی مشغولیت سے بھری زندگی میں مسافت کرنا زندگی کو نئے پہلوؤں سے واقف کرواتی ہے اور مسافت سے بچنا ممکن بھی نہیں ہے۔لیکن اپنے جسم کو جیٹ لیگ اور تھکاوت سے بچانے کے لیے ہمیں خود کو ہائیڈریٹ رکھنا بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.