ETV Bharat / sukhibhava

Myopia Cases in children: عالمی سطح پر میوپیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ - Myopia Cases in children

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں میوپیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آج دنیا بھر میں 1.4 بلین افراد میوپیا کے شکار ہیں، یہ تعداد 2050 تک بڑھ کر 5 ارب تک پہنچ جائے گی۔

عالمی سطح پر میوپیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 11:16 AM IST

حیدرآباد: گھر اور دفتر کی چار دیواری میں قید زندگی، جسمانی سرگرمی کی کمی اور جنک فوڈز کا بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف ہماری ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ہماری آنکھوں کی صحت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں میوپیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آج دنیا بھر میں 1.4 بلین افراد میوپیا کا شکار ہیں، یہ تعداد 2050 تک بڑھ کر 5 ارب تک پہنچ جائے گی۔ Myopia cases Increasing in worldwide

قریبی بینائی جانے کو طبی زبان میں مایوپیا کہتے ہیں جس میں دور کی چیزوں کو واضح طور پر دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ مایوپیا میں آنکھ کی پُتلی (آئی گیند) کے سائز میں اضافے کی وجہ سے تصویر ریٹنا پر بننے کی بجائے تھوڑی آگے بنتی ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو دور کی چیزیں دھندلی اور غیر واضح دکھائی دیتی ہیں، لیکن قریبی اشیاء کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 20-30 فیصد آبادی مائیوپیا کا شکار ہے۔ Myopia cases Increasing in worldwide

میوپیا اس وقت ہوتا ہے جب آنکھ کی پتلی میں اضافہ ہو جائے یا کارنیا (آنکھ کی سب سے بیرونی حفاظتی تہہ) کا گھماؤ بہت بڑا ہو جائے۔ جس سے آنکھ میں داخل ہونے والی روشنی مناسب طریقے سے مرکوز نہیں ہوتی ہے، اس سے بینائی دھندلی ہوجاتی ہے۔ جس سے مایوپیا کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے تو موتیا بند اور گلوکوما کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ Myopia cases Increasing in worldwide

میوپیا آہستہ آہستہ یا تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ بچوں میں یہ مسئلہ تیزی سے بڑھتا ہے کیونکہ ان کے جسم اور آنکھوں کی نشوونما ہوتی ہے۔ آنکھوں کے سائز میں اضافہ کارنیا اور ریٹینا میں تیز کھیچاؤ پیدا کرسکتا ہے۔ تاہم، جن بچوں کو مایوپیا کا مسئلہ ہوتا ہے، ان کی بینائی اٹھارہ سال کی عمر تک مستحکم ہو جاتی ہے۔

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق، بھارت میں 5-15 سال کی عمر کے 17 فیصد بچے مایوپیا کے شکار ہیں۔ Myopia Cases in children

میوپیا کی وجوہات

میوپیا دنیا بھر میں بینائی کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جینیاتی عوامل، ماحولیاتی حالات اور طرز زندگی اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ خاندان در خاندان چلتا ہے. اگر آپ کی والدہ یا والد کو یہ مسئلہ ہے تو آپ کو بھی اس کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے جب اگر والدین دونوں کو میوپیا ہو۔ اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا (ٹی وی، کمپیوٹر، موبائل)۔ کتابوں یا اسکرینوں سے ضروری فاصلہ نہ رکھنا مائیوپیا کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ قدرتی روشنی میں کم وقت گزارنے سے مایوپیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ Myopia Cases in children

میوپیا کے علامات

میوپیا کی سب سے نمایاں علامت دور کی چیزوں کو واضح طور پر نہ دیکھ پانا ہے، اس کے علاوہ درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں

  • بار بار آنکھو کا جھپکنا
  • دور کی چیزوں کو دیکھتے ہوئے آنکھوں میں تناؤ یا تھکاوٹ کا احساس
  • گاڑی چلانے میں دشواری، خاص طور پر رات کے وقت میں
  • سر میں درد
  • پلکوں کا بھینچنا
  • آنکھوں سے پانی آنا

ان کے علاوہ بچوں میں دیگر علامات بھی دیکھے جا سکتے ہیں جیسے

  • کلاس روم میں بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کو ٹھیک سے نہ دیکھ پانا
  • آنکھوں کا مسلسل رگڑنا
  • پڑھائی پر توجہ نہیں دے پانا

میوپیا کا علاج

علاج کا مقصد بینائی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے لیے جراحی اور غیر جراحی دونوں طرح کے علاج دستیاب ہیں۔ Myopia cases Increasing in worldwide

غیر جراحی

میوپیا کے غیر جراحی علاج کے لیے منفی نمبر والے شیشے یا کانٹیکٹ لینز کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ تعداد جتنی زیادہ ہوگی، آپ کا میوپیا اتنا ہی شدید ہوگا۔

عینک

یہ بصارت کو صاف اور تیز کرنے کا ایک عام اور محفوظ طریقہ ہے۔ ان میں استعمال ہونے والے آئی گلاس لینز کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسے سنگل ویژن، بائی فوکل، ٹرائی فوکل اور پروگریسو ملٹی فوکل۔ Myopia cases Increasing in worldwide

کانٹیکٹ لینس

یہ لینز براہ راست آنکھوں پر لگائے جاتے ہیں۔ یہ مختلف قسم کے مواد سے بنے ہوتے ہیں اور ان کے مختلف ڈیزائن ہیں، بشمول نرم اور سخت، ٹورک اور ملٹی فوکل ڈیزائن۔ Myopia cases Increasing in worldwide

ریفرکٹیو سرجری

میوپیا کو ریفریکٹیو ایرر بھی کہا جاتا ہے، اس لیے اسے دور کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری کو ریفریکٹیو سرجری کہا جاتا ہے۔ سرجری چشموں اور کانٹیکٹ لینز پر انحصار کو کم کرتی ہے۔ اس میں، آنکھوں کا سرجن کارنیا کو نئی شکل دینے کے لیے لیزر بیم کا استعمال کرتا ہے۔ یہ مایوپیا کو کافی حد تک بہتر کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو سرجری کے بعد عینک یا کانٹیکٹ لینز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، جبکہ دوسروں کو پھر بھی اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جب تک آپ کے لینس کا نمبر مستحکم نہ ہو جائے ریفریکٹیو سرجری کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔Myopia cases Increasing in worldwide

LASIK اور photo-refractive keratectomy (PRK) سب سے عام ریفریکٹیو سرجری ہیں۔ دونوں میں، کارنیا کی شکل کو تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ روشنی ریٹنا پر بہتر توجہ مرکوز کر سکے۔

مزید پڑھیں:

میوپیا کی روک تھام

  • میوپیا کو روکنا ممکن نہیں ہے، لیکن اس کی نشوونما کو سست کرنے کے لیے آپ کئی اقدامات کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی آنکھوں اور بینائی کی حفاظت کے لیے درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں۔
  • اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں۔
  • اگر آپ کو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر ہے تو اپنا علاج کروائیں، کیونکہ یہ آپ کی بینائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
  • اپنی آنکھوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے جب بھی گھر سے باہر نکلیں چشمہ پہنیں۔
  • رنگ برنگے پھل اور سبزیاں اور مچھلی اپنے ڈائٹ چارٹ میں شامل کریں۔
  • کمپیوٹر پر پڑھنے یا کام کرنے کے دوران مختصر وقفہ لیں۔
  • اچھی روشنی میں پڑھیں۔
  • تمباکو نوشی نہیں کریں۔ تمباکو نوشی آپ کی آنکھوں کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔
  • بچوں کو باؤنڈری وال میں بند نہ رکھیں۔ انہیں باہر دھوپ میں کھیلنے دیں۔
  • اسکرین کے سامنے کم وقت گزاریں۔
  • کتابوں اور آنکھوں کے درمیان صحیح فاصلہ رکھیں۔
  • بچوں کو دو گھنٹے سے زیادہ ٹی وی اور موبائل استعمال نہ کرنے دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.