حیدرآباد: سینے میں بلغم یا گلے کی خراش کا مسئلہ کسی بھی موسم میں ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ مسئلہ سردیوں میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سینے میں جمع بلغم بعض اوقات شدید درد اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ خاص طور پر بدلتے موسم میں بچے اور بوڑھے اس سے پریشان ہوتے ہیں۔ ایسے میں سینے سے پرانے بلغم کو دور کرنے کے لیے گھریلو نسخے بڑے کارآمد ہوتے ہیں۔ Mint juice is beneficial in cold and cough
سینے میں جمع ہونے والے بلغم کئی مسائل کی جڑ
سینے میں بلغم جمع ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ درد، سانس لینے میں دشواری، تیز کھانسی، سینے میں جکڑن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ بازار میں کھانسی کے بہت سے شربت دستیاب ہیں۔ لیکن یہ پرانے بلغم کو دور کرنے میں مؤثر نہیں ہوتے ہیں۔
ماہر طب کے مطابق عام بلغم ایک زیادہ بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم آیوروید میں اس سے بچنے کے کئی طریقے بتائے گئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کا کھریلو علاج بھی موجود ہے۔ اس کا علاج گھر پر دودھ، ہلدی، شہد، لیکورائس، گرم پانی، پودینے کا رس، ادرک، اجوائن، تلسی اور کالی مرچ سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ Mint juice is beneficial in cold and cough
کف کی حالت مین پودینے کی بھاپ سے آرام ملتا ہے
پودینے کے رس کی بھاپ سینے سے پرانے بلغم کو دور کرنے میں موثر ہوتا ہے، اس کے لیے ایک مگ گرم پانی میں پودینے کے رس کے چند قطرے ملائیں اور گرم کرکے دن میں دو سے تین بار اس کی بھاپ لیں۔ اس سے پرانا بلغم نکلنا شروع ہو جائے گا اور سینے کو آرام ملے گا۔
تلسی کا کاڑھا بھی فائدہ مند ہے۔
بلغم کے خاتمے کے لیے کاڑھا بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ ادرک، اجوائن اور کالی مرچ کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس کے علاوہ تلسی میں کئی ادویات کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اس کا کاڑھا کھانسی سے فوری طور پر آرام دیتا ہے۔ Mint juice is beneficial in cold and cough
تلسی ادرک کی چائے کف کھانسی سے نجات دلاتا ہے
اگر آپ کو کاڑھا پسند نہیں ہے تو آپ چائے پی کر بلغم کو ختم کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی چائے میں ادرک اور تلسی شامل کرنا ہوگا۔ اگر چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کیا جائے تو یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:
شہد کا پانی درد کو دور کرتا ہے
بعض اوقات میں بلغم کی وجہ سے گلے کی سوزش ہوجاتی ہے۔ جس سے بولنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے شہد ایک علاج ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر پینے سے بھی درد اور کھانسی سے آرام ملتا ہے۔ اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ Mint juice is beneficial in cold and cough