ETV Bharat / sukhibhava

High Cholesterol Dangerous For Health: ٹانگوں میں درد ہائی کولیسٹرول کی علامت ہو سکتا ہے - ہائی کولیسٹرول صحت کے لیے خطرناک

ہائی کولیسٹرول کئی طرح سے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے، جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہونے پر شروع میں شاید ہی کوئی علامت نظر آتی ہے، تاہم کولسٹرول کے بڑھنے سے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ Leg pain can be a symptom of high cholesterol

ٹانگوں میں درد ہائی کولیسٹرول کی علامت ہو سکتا ہے

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 4:38 PM IST

حیدرآباد: ہائی کولیسٹرول جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچا سکتا ہے، اس میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ جسم میں کولیسٹرول کے بڑھنے پر شاید ہی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے کئی اعضا میں ہائی کولیسٹرول کی علامت (ہائی کولیسٹرول کی علامات) ظاہر ہونے لگتی ہے۔ جسم میں کولسٹرول بڑھنے سے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ واقعہ تب پیش آتا ہے جب بلڈ ویسلز میں بہت زیادہ کولیسٹرول جمع ہو جاتا ہے، جو آرٹیز میں بلڈ فلو کو روکتا ہے۔ حالانکہ کولیسٹرول جسم کے لیے خراب نہیں ہے۔ ہمارے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم خود کولسٹرول پیدا کرتا ہے، لیکن جسم میں خراب کولیسٹرول کا بڑھنا صحت کے لیے بہتر نہیں ہوتا ہے اور جسم کو کئی طرح سے متاثر کرتا ہے۔ یہاں کچھ علامات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ کے جسم میں کولسٹرول کی سطح بڑھنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔

پیروں میں ظاہر ہونے والے ہائی کولیسٹر کی علامت

ہائی کولیسٹرول کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے ٹانگوں میں درد کا ہونا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے ٹانگوں کے بلڈ ویسلز میں رکاوٹ آنے لگتی ہے۔ چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کے دوران ٹانگوں میں درد جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی علامت ہے۔

آپ کے پیروں کی شریانوں میں کولیسٹرول کا جمع ہونا پی اے ڈی جیسے حالات کا سبب بن سکتا ہے۔ جسمانی سرگرمی کے دوران ٹانگوں میں درد شروع ہو سکتا ہے۔ پی اے ڈی کی ایک عام علامت پٹھوں میں درد ہے۔ درد عام طور پر ان پٹھوں میں ہوتا ہے جہاں شریانیں کولیسٹرول اور چربی سے متاثر ہوتی ہیں۔ پی اے ڈی کی شدید حالتوں میں، پٹھوں کا درد آرام کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

آنکھوں میں ہائی کولیسٹرول کی علامات

ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے آنکھیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ آنکھوں کی بات کریں تو جسم میں کولسٹرول بڑھنے کے بعد آنکھوں کے نیچے کی جلد پر نارنجی یا پیلے رنگ کے دھبے نظر آنے لگتے ہیں۔ یہ جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کی علامات ہیں۔ کولیسٹرول کے دھبے اچانک نہیں بنتے، یہ ایک سست عمل ہے۔ جب جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ جسم کے بیرونی حصوں میں ظاہر ہونے لگتا ہے۔ اس سے مریض کی بینائی متاثر نہیں ہوتی لیکن کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے اوپر اور نیچے پیلے سفید دھبے بن سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.