حیدرآباد: یرقان جگر کے سب سے عام بیماری میں سے ایک ہے، اس بیماری میں ہمارے خون میں بلیروبن کی سطح میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بلیروبن ایک پیلے رنگ کا مائع ہے جو پت میں پایا جاتا ہے۔ یہ خون کے سرخ خلیات اور بون میرو سیل سے بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہماری جلد کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔ اگرچہ یرقان کے لیے طبی مدد لینا ضروری ہے لیکن خوراک میں کچھ تبدیلیاں کرکے آپ اس بیماری کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔ اس مضموں کے ذریعے ہم کچھ بہترین اشیا کو بتانے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ یرقان کو دور کرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
جوس جو یرقان سے نجات دلانے میں مددگار ہے
مولی کا جوس
تازہ مولی اور اس کے پتوں سے نکلنے والا جوس ہمارے نظام سے اضافی بلیروبن کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے ایک بڑی مولی کو پیس لیں اور اس کا رس نچوڑ لیں یا مولی کے کچھ تازہ پتے پانی میں ابال لیں اور ململ کے صاف کپڑے سے چھان کر پی لیں اس آپ کو مدد حاصل ہوگی۔
ٹماٹر کا جوس
ٹماٹر وٹامن سی، لائکوپین وغیرہ جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ یرقان کے علاج کے ساتھ ساتھ یرقان کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو صرف 2-3 مکمل پکے ہوئے ٹماٹروں کا رس نکالنا ہے۔ اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ملا کر صبح خالی پیٹ پی لینا ہے۔
آولہ کا جوس
آولہ کا جوس، ٹماٹر کے جوس کی طرح، وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے۔ یہ بلیروبن سمیت زہریلے مادوں کو ہٹا کر جگر کے خلیوں کو صاف کرتا ہے۔ دن میں دو بار تازہ آولے کا رس پینے یا دھوپ میں خشک کئے ہوئے آولے کا پاؤڈر استعمال کرنے سے یرقان کی بیماری تیزی سے دور ہوتی ہے۔
لیموں کا رس
لیموں کی detoxifying صلاحیت بہت مشہور ہے اور یہ یرقان کی علامات کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور لیمو ہمارے پورے نظام، جگر اور خون کو صاف کر سکتا ہے۔ بس ایک تازہ لیموں کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں نچوڑ لیں اور صبح سب سے پہلے اسے پی لیں۔ آپ تھوڑی کالی مرچ اور سیندھا نمک بھی اس میں ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
گنے کا رس
جب یرقان کو قدرتی طور پر اور جلدی ٹھیک کرنے کی بات آتی ہے تو گنے کا رس سب سے بہترین علاج میں سے مانا جاتا ہے۔ دن میں دو بار گنے کا رس پینا ہمارے جگر کو مضبوط بنانے اور اس کی معمول کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے بہت موثر ہے۔