جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کو کم کرنے اور اس کے مضر اثرات کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے غرض سے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ Indonesia to raise excise tax rates for tobacco products by avg 10% in 2023
خبر رساں ادارے شنہوا کی رپورٹ کے مطابق پروسڈینشیل پلیس میں صدر جوکو ویدودو کی سربراہی میں تمباکو پیداوار کی پالیسی پر ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ مشین سے بنے لونگ والی سگریٹ کی پیداوار 11.50 سے 11.75 فیصد جبکہ سفید سگریٹ 11.00 سے 12.00 فیصد تک اور ہینڈ رولڈ سگریٹ کی پیداوار کی شرح میں اوسطاً 5 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ Indonesia to raise excise tax rates for tobacco products by avg 10% in 2023
ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا اطلاق الیکٹرانک سگریٹ پر بھی 15 فیصد کی اوسط شرح سے ہوگا۔ وزیر ملیانی نے کہا کہ 12.21 فیصد شہری غریب گھرانے اور 11.63 فیصد دیہی گھرانے سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں، جو موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ Indonesia to raise excise tax rates for tobacco products by avg 10% in 2023
مزید پڑھیں:
2020-2024 کی مدت کے لیے، اپنے نیشنل میڈیم ٹرم ڈیولپمنٹ منصوبے میں، انڈونیشیا کا مقصد 10 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے پھیلاؤ کو 2024 میں 9.1 فیصد سے کم کرکے 8.7 کرنا ہے۔