ETV Bharat / sukhibhava

صحت اور خوبصورتی کے لیے وٹامن ای کتنا ضروری ہے؟ - وٹامن ای سے بھرپور غذائیں

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 14 سال سے زیادہ عمروں کے بچوں اور بالغوں کو روزانہ 15 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہیں دودھ پلانے والی ماؤں کو روزانہ 19 ملی گرام اور 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کو 4 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔

صحت اور خوبصورتی کے لیے وٹامن ای کتنا ضروری ہے

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 4:33 PM IST

وٹامن ای کو قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔چونکہ ہمارا جسم قدرتی طور پر وٹامن ای پیدا نہیں کرتا ہے اس لیے ہمیں خوراک اور سپلیمنٹس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔تاہم یہ ایک ایسا وٹامن ہے جسے نہ صرف کھایا جاسکتا ہے بلکہ اسے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

وٹامن ہمارے جسم کی مجموعی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے جسم کے تمام نظاموں کو آسانی سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔لیکن یہ وٹامنز جتنی ہماری صحت کے لیے اہم ہیں، وہ بالوں اور جلد کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ای ٹی وی بھارت کی سکھی بھوا کی ٹیم نے سینئیر پیڈیاٹریشن ڈاکٹر لتیکا جوشی سے صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں وٹامن ای کے کردار کےبارے میں بات چیت کی۔

وٹامن ای کے فوائد

ڈاکٹر جوشی بتاتی ہیں کہ وٹامن ای، جو کہ جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، میں اینٹی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات شامل ہے، جو خلیوں کو ’فری ریڈیکلز‘ نامی مالیکیولز سے بچاتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتا ہے، تاکہ جسم کو انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچایا جاسکے۔وٹامن ای جسم میں ہارمونز کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو مختلف قسم کے جسمانی عمل کو کنٹرول کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں، جیسے بلڈ پریشر اور پٹھوں کا سکڑنا۔

اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو ٹھیک کرنے اور ہاضمہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا کام کرتا ہے۔یہ دل کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وٹامن ای جسم میں ریڈ بلڈ سیل(آر بی سی) پیدا کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ڈاکٹر حاملہ خواتین کو وٹامن ای لینے کا مشورہ دیتے ہیں، تاکہ بچہ خون کی کمی سے محفوظ رہے۔

ہمارے جسم کو روزانہ کتنی وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے؟

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 14 سال سے زیادہ عمروں کے بچوں اور بالغوں کو روزانہ 15 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔وہیں دودھ پلانے والی ماؤں کو روزانہ 19 ملی گرام اور 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں کو 4 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔

بچوں کے عمر کے بنیاد پر یعنی 6 ماہ سے ایک سال کے عمر کے بچوں کے لیے 5 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔1 سال سے تین سال کے عمر کے بچوں کے لیے 6 ملی گرام، 4 سے 8 سال کے بچوں کے لیے 7 ملی گرام اور 9 سے 13 سال کے بچوں کو روزانہ 11 ملی گرام وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹامن ای کی کمی سے ہونے والے مضر اثرات

  • مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے۔
  • جسم کے اعضاء کو آسانی سے کام کرنے میں مشکل ہونا۔
  • پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔
  • آنکھوں سے متعلق مسائل پیدا ہونا جیسے بینانی کم ہونا یا آنکھوں کا جھلملانا۔
  • کمزوری محسوس کرنا۔
  • ہاضمے سےمتعلق مسائل
  • بانچھ پن
  • جلد سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا
  • کولیسٹرول سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا
  • ذہنی پریشانی کا شکار ہونا

وٹامن ای جلد، ناخن اور بالوں کے لیے فائدہ مند

وٹامن ای کا استعمال ہماری جلد ، ناخن اور بالوں کے لیے بہت کارآمد سمجھا جاتا ہے۔اسے خوراک کی شکل میں لینا فائدہ مند تو ہے ہی لیکن اسے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ یہ چہرے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ ہائپر پگمینٹیشن کو بھی کم کرتا ہے۔تاہم اگر آپ اس کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو آپ کے طویل وقت تک جوان نظر آنے کے امکان ہیں۔ وہیں وٹامن ای کا تیل خشک جلد والوں کے لیے موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ؟

  1. وٹامن ای آئیل کلینزر کے طور پر بہت موثر ہے۔ وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے کو چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کرنے سے جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے ۔ساتھ میں یہ جلد کے کھلے سوراخوں میں موجود تمام گندگیوں کو دور کرتی ہے۔
  2. یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے بھی اچھا ہے۔اس کے لیے آپ کو رات میں سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے وٹامن ای کے تیل سے ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔
  3. کمزور اور خشک ناخن سے چھٹکارا پانے کے لیے وٹامن ای کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  4. رات کو سونے سے پہلے جلد پر وٹامن ای کے تیل سے ہلکا مالش کرنا بہت فائدہ مند ہے۔اسے سیدھے جلد پر لگایا جاسکتا ہے یا آپ اسے ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملا کر پورے چہرے پر مالش کرنے کے بعد اسے دھو سکتے ہیں، امید ہے کہ آپ کو بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
  5. جلد پر داغوں کو ہلکا کرنے کے لیے وٹامن ای کے کیپسول کو سیدھا لگا سکتے ہیں۔ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور داغ دھبوں کو ہلکا کرتا ہے۔
  6. گھر میں دن بھر کام کرنے سے اگر آپ کے ہاتھ خشک رہتے ہیں تو وٹامن ای کے تیل سے ہاتھوں میں ہلکی مالش کرنے سے آپ نمی کو واپس لاسکتی ہے۔
  7. وٹامن ای کیپسول سے تیل نکالیں اور اس میں تھوڑا سا شہد ملا دیں۔ جلد پر اس سے مالش کریں ، لیکن آپ روزانہ سونے سے پہلے یہ کرنا نہ بھولیں تب ہی آپ کو بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:آپ کا شوق آپ کو کبھی بوڑھا ہونے نہیں دے گا

وٹامن ای سے بھرپور غذائیں

چونکہ ہمارا جسم وٹامن پیدا نہیں کرتا ہے اس لیے ہمیں اسے حاصل کرنے کے لیے خوراک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ڈاکٹر لتیکا جوشی بتاتی ہیں کہ سپلیمنٹس کی زیادہ خوراک لینے کے بجائے قدرتی وسائل کے ذریعہ اپنی وٹامن کی ضروریات کو پورا کرنا بہتر ہے۔ لہذا ، ایسی غذائیں کھائیں جو وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہو۔اس کے لیے آپ سویا بین کا تیل، بادام، مونگ پھلی، ایووکاڈو، اخروٹ، سورج مکھی کے بیچ اور دیگر میوے، انڈے، شکرقند، پالک، سرسوں، شلجم، بروکولی، پپیتا، کدو اور پاپ کارن وغیرہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.