ETV Bharat / sukhibhava

High protein Diet: ہائی پروٹین گردے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے - High protein Diet

وزن کم کرنے کے لیے لوگ اپنی خوراک میں بہت سی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ لوگ زیادہ پروٹین لے رہے ہیں جس سے گردے بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر کسی شخص کو پہلے سے ہی گردے کی بیماری ہے تو زیادہ پروٹین والی خوراک لینا اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ High protein can be dangerous for kidney

ہائی پروٹین گردے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 5:15 PM IST

حیدرآباد: لوگ موٹاپے سے ہونے والے بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے وزن کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے بھارت کے لوگ اپنی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم کرکے پروٹین میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ضرورت سے زیادہ پروٹین کو اپنے خوراک میں شامل کررہے ہیں، جو کئی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ جن لوگوں میں پہلے سے ہی کڈنی کی بیماری ہے، ان کے لیے ہائی پروٹین ڈائٹ لینا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔

کڈنی امراض کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کو فی دن 0.83 گرام پروٹین کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ جو لوگ وزن کم کرنے کے لئے ہائی پروٹین ڈائٹ لیتے ہیں اور کئی نیوٹریشنسٹ اس کو صحیح بھی ٹھہراتے ہیں۔ لیکن بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی پروٹین کو خوراک میں شامل کرنے سے کڈنی کے امراض میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

وہیں بعض ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے ہی گردے کی بیماری ہے، اگر وہ وزن کم کرنے کے لیے ہائی پروٹین والی خوراک لے رہے ہیں تو ان کا گردے کا مسئلہ اور سنگین ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت کی مقدار میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کو کڈنی مکمل طور پر فلٹر نہیں کر پاتا اور یہ جسم میں ہی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر کوئی صحت مند شخص زیادہ دیر تک پروٹین والی غذا پر رہے تو اس میں گردے کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین کے مقابلے میں جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کے استعمال سے گردے کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جانوروں کی پروٹین میں زیادہ مقدار میں سیچوریٹڈ چربی ہوتی ہے۔ تاہم، انڈے کی سفیدی، مچھلی اور کم چکنائی والے چکن میں سیچوریٹیڈ فیٹ کم ہوتا ہے۔

وہیں جم جانے والے زیادہ تر لوگ پروٹین سپلیمنٹس لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ پروٹین سپلیمنٹ کا کمپوزیشن پڑھیں اور اس کا مقررہ مقدار ہی اپنی خوراک میں شامل کریں۔ جم جانے والے لوگ Whey Protein کا ​​بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ مسلز کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن یہ پروٹین پیشاب کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے اور اس کے استعمال سے پیشاب کے ذریعے خارج ہونے والے کیلشیم کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے گردے پر بوجھ پڑتا ہے اور گردے میں پتھری بن جاتی ہے۔ اس لیے روزانہ صرف 25-50 گرام ہی پروٹین کا استعمال کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے، روزانہ 1.5 گرام/کلو گرام سے زیادہ پروٹین کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ یہ پروٹین قدرتی ذرائع سے لے رہے ہیں، سپلیمنٹس کے ذریعے نہیں۔ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک سے بھی پرہیز کریں۔ تازہ پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں استعمال کریں۔ روزانہ تین سے چار لیٹر پانی اور دیگر مائعات کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.