نئی دہلی: ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نوح اور پلوال ضلع میں خسرہ روبیلا (ایم آر) کیچ اپ مہم چلا رہی ہے۔ مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے تمام بچوں کو ایم آر ویکسین کی اضافی خوراک دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو نوح اور پلول (ہاتھین اور ہوڈل بلاک) میں ایم آر کیچ اپ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران 4,72,250 بچوں کو ایم آر کی اضافی خوراک لگائی گئی ہے۔
وج نے کہا کہ مہم کے پہلے ہفتے میں استفادہ کنندگان کا اسکولوں میں کور کیا جائے گا اور اس کے بعد ایم آر کی اضافی خوراک دینے کے لیے آؤٹ ریچ سیشن منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
- High Cholesterol Affects Eyes: ہائی کولیسٹرول سے جاسکتی ہے آنکھوں کی روشنی
- Measles Outbreak in Mumbai ممبئی میں خسرہ بیماری کے پھیلاؤ کی ذمہ دار بی ایم سی پر عائد ہوتی ہے، عام آدمی پارٹی
انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کی نگرانی ریاستی نوڈل افسران اور شراکت دار ایجنسیوں جیسے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے عہدیداروں کے ذریعہ کی جارہی ہے تاکہ 100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے، پنچایتی راج، تعلیم، آئی ایم اے اور آئی اے پی سے اس مہم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔