ETV Bharat / sukhibhava

Benefits Of Guava: امرود بلڈ شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند

امرود میں مختلف قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت اور جلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اس لیے موسم سرما میں امرود کا استعمال ضرور کرنا چایئے۔ Guava is beneficial for blood sugar patients

امرود بلڈ شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:26 PM IST

حیدرآباد: موسم سرما میں مختلف قسم کے پھل بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ انہیں میں ایک پھل امرود بھی ہے جو سردیوں کے موسم میں بازاروں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کھانے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ امرود میں بہت سی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت اور جلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ امرود میں بڑی مقدار میں بیج ہوتے ہیں۔ لوگ ان بیجوں کو کھانا پسند نہیں کرتے ہیں. لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف امرود ہی نہیں بلکہ اس کے بیج بھی آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ تو آج ہم اس مضمون کے ذریعے بتائیں گے کہ امرود اور امرود کے بیج کھانے کے فوائد۔

امرود کے بیج کھانے کے فوائد

امرود ہضمی نظام کو صحت مند رکھتا ہے

امرود کے کھانے سے ہضمی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے بیجوں میں کافی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ امرود کے کھانے سے قبض کا مسئلہ دور ہوتا ہے۔ اس لیے اسے سردیوں کے موسم میں ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

امرود وزن کو کم کرنے میں کارآمد ہوتا ہے

امرود وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امرود میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا ہے۔ اس کے بیجوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری جانب امرود کے کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اس لیے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو امرود ضرور کھائیں۔

مزید پڑھیں:

امرود ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

امرود کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو شوگر اور شوگر کے مرکبات کو توڑنے میں مدد دیتی ہے اس لیے امرود کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.