ETV Bharat / sukhibhava

Gram Flour Bread Benefits: چنے کی روٹی دل کے مریضوں کے لیے مفید

چنے کی روٹی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے، اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 1:01 PM IST

چنے کی روٹی ہارٹ اٹیک کا مسئلہ دور کرتی ہے

حیدرآباد: بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں گندم کے آٹے سے بنی روٹی کو اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں، بھارت میں یہ رواج صدیوں سے چلا آرہا ہے، لیکن اگر آپ کالے چنے کے آٹے کی روٹیاں اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں تو یہ صحت کے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ چنے کے آٹے میں کئی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم شامل ہیں۔ تو آئیے آج جانتے چنے کی روٹیوں کے فوائد۔

چنے کی روٹی کھانے کے فوائد

چنے کی روٹی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

کالے چنے کے آٹے میں پروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں کیلوریز بھی نہ کے برابر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے خراب کولیسٹرول خون کی رگوں میں جمع نہیں ہوتا اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

چنے کی روٹیاں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتے ہیں

چنے کے آٹے میں میگنیشیم اور پوٹشیم کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، کورونری آرٹری ڈیزیز اور ٹرپل ویسل ڈیزیز کے خطرے کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ اس لیے روز مرہ کی خوراک میں چنے کی روٹی کو شامل کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو کبھی بھی غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے بجائے انہیں چنے کی روٹیوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس بہت کم ہوتا ہے جو ذیابیطس کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس میں موجود پروٹین اور غذائی فائبر کی مدد سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ چنے کے آٹے کی روٹی باقاعدگی سے کھاتے ہیں ان کے جسم میں کاربوہائیڈریٹس کا جذب سست ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.