ETV Bharat / sukhibhava

Garlic Ginger Soup Relieves Colds لہسن ادرک کا سوپ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار - لہسن ادرک کا سوپ نزلہ زکام کو دور کرتا ہے۔

لہسن اور ادرک دونوں ایسے مصالح ہیں جس کے تاثیر گرم ہوتے ہیں۔ تاہم یہ قوت مدافعت کو بڑھانے میں بڑے کارآمد ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہم آج آپ کے لیے لہسن ادرک کا سوپ بنانے کی ترکیب لیکر آئے ہیں۔ Garlic ginger soup helps to boost immunity

لہسن ادرک کا سوپ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 9:53 PM IST

حیدرآباد: لہسن اور ادرک دونوں ایسے مصالح ہیں جن کے تاثیر گرم ہوتے ہیں۔ ان دونوں مصالحوں کو آیوروید میں جڑی بوٹی کا نام دیا گیا ہے۔ لہسن اور ادرک میں کچھ نایاب خصوصیات بھی پائے جاتے ہیں، جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ ایسے میں ہم آج آپ کے لیے لہسن ادرک کا سوپ بنانے کی ترکیب لیکر آئے ہیں۔ اگر آپ کو بدلتے موسم میں کھانسی اور زکام کا مسئلہ درپیش ہو تو لہسن ادرک کا سوپ آپ کے لیے بہترین دوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سوپ کو پینے سے آپ کے جسم میں جمع بلغم آسانی سے باہر نکل جاتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں لہسن ادرک کا سوپ بنانے کا طریقہ۔

لہسن ادرک کا سوپ بنانے کے لیے ضروری اجزاء

  • ادرک کا 2 ٹکڑا
  • لہسن 8-10 پیس
  • 2 چمچ مکئی کا آٹا
  • 1/2 ٹکڑا گاجر
  • 1 چمچ دھنیا کا پتہ
  • 1/2 چائے کی چمچ کالی مرچ پاؤڈر
  • 1/2 چائے کی چمچ لیموں کا رس
  • 1 چمچ مکھن
  • نمک حسب ذائقہ

مزید پڑھیں:

Benefits of Curd Lassi: موسم گرما میں دہی لسی کو اپنے خوراک میں شامل کریں

  • لہسن ادرک کا سوپ کیسے بنایا جائے؟

لہسن ادرک کا سوپ بنانے کے لیے سب سے پہلے ادرک اور گاجر لیں۔ پھر انہیں دھو کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس کے بعد لہسن کو چھیل کر تھوڑا کچل لیں، پھر ایک کڑھائی میں مکھن ڈال کر کم آنچ پر پگھلائیں، اس کے بعد اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی گاجر ڈال کر تقریباً 2 منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد حسب ضرورت پانی ڈال کر تقریباً 5 منٹ تک ابالیں۔ پھر حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں، بعد ازیں ایک برتن میں کن فلور اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گھول بنا لیں پھر اس گھول کو کڑھائی میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں اور سوپ کو تقریباً 10 منٹ تک پکائیں جب تک کہ یہ گاڑھا نہ ہو جائے۔ پھر اس میں کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر گیس بند کر دیں، اب آپ کا صحت بخش اور مزیدار لہسن ادرک کا سوپ تیار ہے۔ پھر اس میں لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر گرما گرم سوپ کا مزہ لیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.