ETV Bharat / sukhibhava

Fungus Cases in Ghaziabad: غازی آباد میں بلیک، وائٹ دونوں فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا - غازی آباد میں فنگس کے معاملات

کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمییان غازی آباد میں بلیک، وائٹ دونوں فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا جس سے محکمہ صحت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

غازی آباد میں بلیک، وائٹ دونو فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 2:18 PM IST

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں بلیک اور سفید دونوں فنگس کا ایک مریض پایا گیا ہے۔ مریض میں دونوں فنگس موجود ہیں۔ یہ اتر پردیش میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے ہرش ای این ٹی اسپتال سے ایک 55 سالہ شخص کا نمونہ 24 دسمبر کو نوئیڈا میں واقع پیتھالوجی کنسلٹنسی سروس لیب کو بھیجا گیا تھا۔ 27 دسمبر کو ہونے والی تحقیقات میں اس شخص کا نمونہ فنگس پازیٹیو پایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹر بی پی ایس تیاگی نے بتایا کہ مریض میں سیاہ اور سفید دونوں قسم کے فنگس پائے گئے ہیں۔ First case of black-white fungus in private hospital of Ghaziabad

محکمہ صحت کے ضلع سرویلنس آفیسر ڈاکٹر آر کے گپتا نے بتایا کہ سرکاری اسپتال میں کالی سفید فنگس کا کوئی مریض نہیں ملا ہے۔ میڈیا سے ملنے والی جانکاری کی بنیاد پر نجی ڈاکٹر سے رابطہ کر کے مریض کی ہسٹری لی گئی ہے۔ اس مریض کا کووڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فنگس غیر کووِڈ مریض بھی ہو سکتا ہے، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ مریض کی تاریخ سے معلوم ہوا کہ اس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ تحقیقات کے بعد اس میں فنگس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلیک فنگس: یہ ان مریضوں میں پایا جاتا ہے جنہیں بہت زیادہ سٹیرائیڈ دیے گئے ہوں۔ یہ آنکھ اور دماغ کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس میں اموات کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے۔ یعنی ہر دو میں سے ایک شخص کی جان خطرے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سفید فنگس: یہ بیماری ان مریضوں میں بھی ممکن ہے جنہیں کورونا نہیں ہوا تھا۔ یہ فنگس پھیپھڑوں، گردوں، آنتوں، معدہ اور ناخنوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک عام فنگس ہے، جو کورونا کی وبا سے پہلے بھی لوگوں میں ہوا کرتی تھی۔ جن کی قوتِ مدافعت کم ہو، وہ ایسی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ First case of black-white fungus in private hospital of Ghaziabad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.