ETV Bharat / sukhibhava

روزانہ اخروٹ کھانا کولیسٹرول کو کم کرتا ہے:تحقیق - اخروٹ کے فوائد

اس تحقیق میں محققین نے پایا کہ خوراک میں اخروٹ کو شامل کرنے کے نتیجے میں کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ماضی میں بھی کیے گئے تحقیق سے معلوم چلتا ہے کہ اخروٹ کھانے سے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

روزانہ اخروٹ کھانا آپ کے کولیسٹرول  کو کم کرسکتا ہے

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 3:06 PM IST

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی خوراک میں باقدعادگی سے اخروٹ کو شامل کرتے ہیں تو اس سے کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل(جسے لوگ اکثر'بیڈ کولیسٹرول' بھی کہتےہیں) میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ایک تحیقیقی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کھانے سے قلبی امراض( کارڈیو ویسکولر) کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔آئیے اس آرٹیکل کے ذریعہ کچھ ضروری باتوں کو جانیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل 'سرکولیشن' میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ آدھا کپ اخروٹ کھاتے ہیں ان میں لو ڈینسیٹی لِپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔یہ تحقیق کیلیفورنیا والنٹ کمیشن کی جانب سے گرانٹ کیا گیا ہے اور یہ تحقیق 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر مبنی ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے پایا کہ خوراک میں اخروٹ کو شامل کرنے کے نتیجے میں کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ماضی میں بھی کیے گئے تحقیق سے معلوم چلتا ہے کہ اخروٹ کھانے سے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔مثال کے طور پر سنہ 2019 کے میٹا تجزیہ کے مطابق اخروٹ کا زیادہ استعمال قلبی امراض سے ہونے والی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

میڈیکل نیوز ٹوڈے کے ساتھ گفتگو میں اس موجودہ مطالعہ کے سینئیر مصنف اور اسپین کے بارسلونا میں واقع ہسپتال کلینک کے اینڈو کرینولوجی اینڈ نیوٹریشن سروس کے لپیڈ کلینک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمیلیو روز نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی برسوں سے اخروٹ سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مطالعے کے دوران ہمیشہ مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے، کم بلڈ پریشر اور بہتر انڈوتھیلیل فنکشن جیسے مثبت نتائج ملے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اخروٹ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں بائیو ایکٹیو ، الف لینولینک ایسڈ، سبزیوں میں ملنے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائٹومیلاٹونن شامل ہیں۔

ڈاکٹر روز کہتے ہیں کہ ' باقاعدگی سے اخروٹ کھانے سے آپ کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم ہو جائے گا اور ایل ڈی ایل ذرات کا معیار بہتر ہو جائے گا۔

یہ تحقیق 63 سے 79 سال کی عمر کے کل 636 لوگوں پر کی گئی تھی ۔جن میں سے 67 فیصد خواتین شامل تھی۔اس تحقیق میں حصہ لینے والے تمام لوگ صحت مند تھے۔لیکن ان میں سے نصف ہائی بلڈ پریشر یا ہائپرکولیسٹیرولیمیا کے مریض تھے، یہ بیماری اس عمر کے لوگوں میں عام ہے۔

مزید پڑھیں:جلد اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال

تحقیق کے لیے حصہ لینے والے لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اخروٹ نہ کھائیں، بلکہ دوسرے گروپ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں آدھے کپ کچے اخروٹ کھانے کو کہا گیا تھا۔اس کے بعد محققین نے ان کی خوراک کی بنیاد پر ان کے کولیسٹرول کی سطح پر نگرانی رکھی اور اس کے بعد انہوں نے نیوکلیر میگنیٹک ریسونینس اسپیکٹرواسکوپی کی مدد سے لیپوپروٹین کی سائز کا تجزیہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ان لوگوں کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی بھی جانچ کی۔جس میں انہوں نے پایا کہ اخروٹ کے روزانہ استعمال سے ایل ڈی ایل ذرات اور چھوٹے ایل ڈے ایل(جس میں سے چربی شریانوں میں جمع ہوتی ہے) دونوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں نے روزانہ اخروٹ کھایا ہے ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح اوسطا 4.3 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر (ملی گرام/ڈی ایل) اور ان کے کل کولیسٹرول کی اوسط 8.5 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہو جاتا ہے۔ اخروٹ کھانے والے گروپ میں کل ایل ڈی ایل ذرات کی تعداد میں 4.3 فیصد اور چھوٹے ایل ڈیا ایل ذرات کی تعداد 6.1 فیصد کم ہوگیا ہے۔وہیں اخروٹ استعمال کرنے والے لوگوں میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح جنس کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے۔ان مردوں میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول 7.9 فیصد کم ہوا ہے وہیں خواتین میں یہ 2.6 فیصد کم ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.