عالمی صحت ادارہ World Health Organization نے کورونا کے ویریئنٹ اومیکرون کے خطرے کو ہلکے میں نہیں لینے کی صلاح دی ہے۔ عالمی صحت آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس WHO Director-General Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus نے کہا کہ اومیکرون ویئرینٹ کووڈ کے ڈیلٹا کے مقابلے کم خطرہ لگتا ہے، مگر اسے کمزور یا ہلکے کی کٹیگری میں نہیں رکھیں۔ اب اومیکرون بھی لوگوں کی جان لے رہا ہے۔ جس سے ہسپتالوں میں بھرتی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی صحت ادارہ کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی بھیڑ کا اثر ان لوگوں پر پڑ رہا ہے جو دوسری بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ایسے میں ہسپتالوں میں بھیڑ کم ہونے کے بعد ہی ایسی بیماریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus نے کہا کہ اگر حالات نہیں بہتر ہوئے تو دنیا کے 109 ملک جولائی 2022 کی شروعات تک اپنی 70 فیصد آبادی کا پوری طرح سے ٹیکہ کاری کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔
انہوں نے پوری دنیا میں ٹیکہ کاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سب سے بڑی ناکامی تھی۔ کچھ ملکوں کے پاس وبا سے مقابلے کے لئے انتظامات نہیں تھے۔
مزید پڑھیں:
اس بیچ فرانس کے ماسرلے میں ہسپتال کے مطابق کیمرون سے لوٹنے والے ایک مسافر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ Variant B.1.640.2 کا پتہ چلا ہے۔ اس نئے ویئرینٹ کو IHU کا نام دیا گیا ہے۔