حیدرآباد: بدہضمی ایک ایسا مسئلہ ہے، جو تقریباً ہر عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ پیٹ میں جلن اور بغیر کھانا کھائے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونا یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اس سے آنتوں کا مسئلہ اور بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ بدہضمی کا علاج کیسے کریں؟ اگر آپ ان سوالوں کے جواب جاننا چاہتے ہیں تو اس مضمون کو پڑھ کر استفادہ کرسکتے ہیں۔
بدہضمی سے فوری نجات کے لیے کون سی غذا کھائیں؟
ادرک
ادرک طویل عرصے سے کھانسی، نزلہ، قبض اور بدہضمی جیسے مسائل کے علاج سے منسلک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں جنجرول سمیت اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بدہضمی اور متلی سے نجات دلانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس میں فینولک مرکبات ہونے کے ساتھ ساتھ یہ معدے کے سنکچن کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں، ادرک معدے کی جلن کو دور کرتا ہے۔ ادرک کو آپ ڈیٹوکس ڈرنکس چائے کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
انگور
USDA کے مطابق، 100 گرام انگور میں 4 گرام فائبر ہوتا ہے، جو کہ ہمارے پاخانے کو ٹھیک کرتا ہے اور کھانے کو ہضمی نظام سے آسانی سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔ انگور ایسے ہی کھا سکتے ہیں یا اس کے رس نکال کر سلاد میں ڈال کر کھاسکتے ہیں۔
سنترا
اورنج ایک فائبر سے بھرپور پھل ہے جو پیکٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کولونک ٹرانزٹ ٹائم کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور قبض کو بھی کم کرتا ہے۔ محققین کے مطابق سنترا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کا استعمال آپ جوس کے طور پر کرسکتے ہیں یا فروٹ چاٹ میں شامل کرکے بھی اسے خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔
لیموں
لیمو صرف وٹامن سی ہی نہیں بلکہ ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں پیکٹین فائبر کی موجودگی کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جو کہ ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ آپ اسے سلاد یا اسنیکس میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
پپیتا
پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے کئی مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دل کی بیماری، دمہ، ہڈیوں کی صحت سے لے کر ذیابیطس تک اس میٹھے پھل کے بے شمار فوائد ہیں۔ وٹامن کے، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہونے کے علاوہ پپیتے میں پپین نامی ایک خاص انزائم پایا جاتا ہے جو سینے کی جلن کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:
انجیر
انجیر میں موجود فائبر کا مواد آنتوں کی حرکت اور بدہضمی کے لیے کافی ہے۔ اس کے علاوہ یہ قدرتی شکر، کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کے لیے بہتر ہوتا ہے۔