ETV Bharat / sukhibhava

Vaccination for Cervical Cancer: سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 2:24 PM IST

سروائیکل کینسر بھارت کے خواتین میں ہونے والا دوسرا سب سے عام کینسر ہے۔ ہر سال سروائیکل کینسر سے بھارت میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ Cervical cancer cases in India

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سروائیکل کینسر سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ خواتین میں سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حکومت نے اس سے تحفظ کے لیے اسکولی طلبہ میں ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے یہ مہم اسکولوں میں خاص طور پر 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کے لیے شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے مرکزی حکومت نے ریاستوں کو خط لکھ کر ضلع سطح پر طالبات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ Cervical Cancer Vaccine For Girls In Schools

گذشتہ جولائی میں ڈرگ کنٹرولر جنرل نے سروائیکل کینسر کی دیسی ویکسین کی اجازت دی تھی۔ نوعمر لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے Cervavac ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اگر کسی وجہ سے کوئی طالبہ یا دیگر لڑکی ویکسین نہیں لے پاتی ہے تو اس کے لئے ٹیکہ ہیلتھ سینٹر پر دستیاب کرایا جائے گا۔

نئی دہلی میں قائم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر نیرجا نے کہا، ملک کی بیٹیوں اور خواتین میں سروائیکل کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس سے انہیں بچایا جا سکتا ہے لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ کینسر پھیلنے کے بعد مریض علاج کے لیے ان کے پاس پہنچتے ہیں۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے خط میں کہا ہے کہ سروائیکل کینسر کو روکا جا سکتا ہے۔ بروقت پہچان مریض کو بچا سکتی ہے۔ زیادہ تر کیسز HPV وائرس سے جڑے ہوتے ہیں، جنہیں ویکسینیشن کے ذریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ضلع سطح پر محکمہ تعلیم، ضلع ویکسینیشن برانچ، ضلع ٹاسک فورس اور ضلع محکمہ صحت اور ضلع مجسٹریٹ کے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ Cervical Cancer Vaccine For Girls In Schools

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سروائیکل کینسر بھارت میں 15 سے 44 سال کی عمر کے خواتین میں ہونے والا دوسرا سب سے عام کینسر ہے۔ نیشنل سینٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 53 میں سے ایک عورت کو سروائیکل کینسر ہونا لازمی ہے۔ دنیا میں سروائیکل کینسر سے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے سروائیکل کینسر کے تقریباً 80 ہزار کیسز سامنے آتے ہیں۔ Cervical Cancer Vaccine For Girls In Schools

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.