سانس میں بو آنے کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ کئی وجوہات ہوسکتے ہیں لیکن اگر یہ حالت برقرار رہتی ہے تو یہ فیٹی لیور کے مسئلے کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو اس بیماری کے بارے میں مزید جانکاری دیں گے اور یہ بھی بتائیں گے یہ ہماری مجموعی صحت کو کیسے متاثر کرسکتی ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ منہ کی مناسب حفظان صحت کی کمی سے سانس سے بدبو آتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بعض بیماریاں ایسی بھی ہیں جو ایسی کیفیت کا سبب بن سکتی ہیں اور فیٹی لیور ان وجوہات میں سے ایک ہے۔
فیٹی لیور کیا ہے
اگرچہ فیٹی لیور کوئی خطرناک بیماری کی زمرے میں نہیں آتا، تاہم اس بیماری کے ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد بھی اس کا علاج اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے تب حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔ دہلی میں مقیم ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس حالت میں جگر پر اضافی چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے، جس سے عضو کے کام کرنے میں روکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ What is Fatty Liver
ابتدائی مراحل میں مسئلہ کی علامات واضح طور پر نظر نہیں آتیں۔ لیکن اگر مسئلہ بڑھنے لگے تو جلد اور آنکھوں کی رنگت میں تبدیلی، متلی یا الٹی، تھکاوٹ اور ٹانگوں میں سوجن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک شخص کو اپنے منہ سے ایک عجیب، غیر معمولی بو آنے کا تجربہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر راجیش بتاتے ہیں کہ فیٹی لیور کی بیماری میں جگر پھولنا شروع ہو جاتا ہے اور اس کے ٹشوز خراب ہو جاتے ہیں۔ اگر تشخیص نہ کی گئی تو یہ حالت مزید بگڑ کر لیور سروسس، جگر کی ناکامی، یا جگر کے کینسر میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ وہ مزید بتاتے ہیں کہ غیرصحتمند طرز زندگی اس حالت کے لیے زیادہ ذمہ دار ہے لیکن بعض دیگر بیماریاں بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہیں۔ فیٹی لیور کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- الکوہلک فیٹی لیور: اکثر لوگوں کو زیادہ شراب پینے کی وجہ سے جگر کے مسائل ہونے لگتے ہیں۔
- نان الکوہلک فیٹی لیور: اس کی وجہ عام طور پر موٹاپا، غیرصحتمند طرز زندگی، کھانے کی خراب عادات، ٹائپ 2 ذیابطیس اور میٹابولک سنڈروم وغیرہ ہیں۔
سانس کی بدبو اور فیٹی لیور کا تعلق
جگر ہمارے جسم کے اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے کیونکہ یہ میٹابولزم کو برقرار رکھنے، توانائی کو ذخیرہ کرنے، جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے اور خون کو فلٹر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈاکٹر راجیش بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے فیٹی لیور کا مسئلہ بڑھتا جاتا ہے، سانس میں مسلسل بدبو آتی ہے۔
سانس میں بدبو آنے کی وجہ جگر کی خرابی ہے جس کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادے ٹھیک طرح سے فلٹر نہیں ہوتے۔ اس کے بعد یہ زہریلے نظام تنفس کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے سانس میں ایک غیر معمولی بدبو آنے لگتی ہے، جسے فیٹر ہیپاٹیکس( Fetor hepaticus) کہتے ہیں۔
اس کا حل کیا ہے؟
ڈاکٹر راجیش بتاتے ہیں کہ فیٹی لیور کا مسئلہ عام طور پر سانس کی بدبو کا سبب نہیں بنتا۔ لیکن اگر یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے اور کچھ دیگر علامت بھی نظر آتی ہیں تو ڈاکٹر سے فوری طور پر رابطہ کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ اگر بیماری کی تصدیق ہوجاتی ہے تو صحت مند طرز زندگی اور تندرست غذائی عادات کو اپنانا ضروری ہے۔ اس حالت میں سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور دوائی وقت پرلیں۔
مزید پڑھیں: New Study: مینوپاز کے بعد ہونے والے موٹاپے کو روکنے کے لیے پیری مینوپاز کا وقت اہم