بیونس آئرس: ارجنٹینا میں منکی پاکس سے آج پہلی موت واقع ہوئی ہے، اس موت کی تصدیق وزارت صحت نے کیا ہے۔ وزارت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 44 سالہ شخص کو "9 اکتوبر سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔" حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 22 نومبر تک، جنوبی امریکی ملک میں منکی پاکس کے 895 کیسز درج کئے گئے تھے، جس میں ہفتہ وار 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیونس آئرس شہر میں منکی پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کا 66.4 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔سنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 27 مئی کو پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جبکہ حالیہ رپورٹ کے مطابق اب ملک کے 24 میں سے 15 صوبوں سے انفیکشن کا معاملہ سامنے آرہا ہے