لکھنؤ: اترپردیش میں 'ایک ضلع، ایک میڈیکل کالج' پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے وائبلٹی گیپ فنڈنگ (VGF) اسکیم کے تحت چھ اضلاع میں میڈیکل کالج کھولنے کی رضامندی دے دی ہے۔ اس کے بعد مہوبہ، مین پوری، باغپت، ہمیر پور، ہاتھرس اور کاس گنج میں میڈیکل کالج کھولنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جلد ہی ٹینڈر کے ذریعے سرمایہ کاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ریاست کے 16 اضلاع میں پی پی پی ماڈل پر میڈیکل کالج کھولنے کا عمل جاری ہے۔ مرکزی وزارت اقتصادی امور نے VGF اسکیم کے تحت چھ اضلاع میں میڈیکل کالج کھولنے کی اجازت دی ہے۔ جس میں تقریباً 1525 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس میں مرکزی حکومت تقریباً 1012 کروڑ روپے کی سبسڈی برداشت کرے گی۔ ایک کالج کو اوسطاً 160 کروڑ روپے کی سبسڈی ملے گی۔
مہاراج گنج اور شاملی میں میڈیکل کالج کھولنے کے لیے سرمایہ کاروں کا انتخاب کرکے کام شروع کردیا گیا ہے۔ اگلے سال تک مہاراج گنج میں بھی علاج شروع ہونے کا امکان ہے۔ Approval to open medical colleges in six districts of UP
میڈیکل ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ عام لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے سی ایم یوگی کی اس سمت میں یہ بڑا قدم ہے۔ مرکزی حکومت کی تجویز کو قبول کرنے سے ریاستی حکومت کا پیسہ بچے گا۔ ریاستی حکومت ضلع اسپتال اور زمین 33 سال کے لیے لیز پر دے گی۔ اس بعد سرمایہ کار پھر میڈیکل کالج واپس کر دے گا۔ یہ ریاستی حکومت کی ملکیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹامپ ڈیوٹی اور آلات سبسڈی وغیرہ میں چھوٹ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں 65 سرکاری اور نجی میڈیکل کالج ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی اداروں میں گورکھپور، رائے بریلی میں دو ایمس، ایک بی ایچ یو اور علی گڑھ میڈیکل کالج شامل ہیں۔ پچھلے سال پی ایم نریندر مودی نے نو اضلاع دیوریا، ایٹہ، فتح پور، غازی پور، ہردوئی، جونپور، مرزا پور، پرتاپ گڑھ، سدھارتھ نگر میں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔ ریاست کے امیٹھی، اوریا، بجنور، بلند شہر، چندولی، گونڈا، کانپور دیہات، کوشامبی، کشی نگر، لکھیم پور کھیری، للت پور، پیلی بھیت، سون بھدرا اور سلطان پور اضلاع میں 2022-23 تک میڈیکل کالج ملنے والے ہیں۔ ان تمام کالجوں کی تعمیری کام جاری ہے۔