حیدرآباد: حال ہی میں دہلی کے دوارکا میں تیزاب کے ایک واقعے نے سب کو چونکا دیا تھا، جس کے بعد سے راجدھانی میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک لڑکے نے 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے لڑکی بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ تیزاب کے واقعات انتہائی شرمناک ہوتے ہیں۔ تیزاب حملے کا شکار ہوئے لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد بہت اہم ہوتا ہے، اس لیے آج ہم اس مضمون کے ذریعے یہ بتانے جارہے ہیں کہ تیزاب کے واقعات میں ابتدائی طبی امداد کے طور پر کیا کرنا چاہیے۔ acid attack case of help the victims like this
تیزاب گرنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا طریقہ
اگر کسی پر تیزاب گرا ہو یا تیزاب سے حملہ ہوا ہو تو سب سے پہلے ایمبولینس کو کال کریں۔ تیزاب سے حملے کی ابتدائی طبی امداد میں سب سے اہم متاثرہ شخص کی اس جگہ کو دھونا ہے جہاں تیزاب گرا ہے۔ دھونے کے لیے کافی مقدار میں تازہ یا نمکین پانی کا استعمال کرنا چاہئے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ آپ جس پانی کا استعمال کر رہے ہیں وہ بالکل صاف ہونا چاہیے۔ گندا پانی سنگین انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ اس عمل میں 30سے 45 منٹ کا وقت لگ سکتا ہے۔ حالانکہ یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسے حالت میں جلے ہوئے جگہ پر پانی کا کم استعمال کرنا چاہئے، کیونکہ اس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔اگر تیزاب آنکھوں میں چلا جائے تو آنکھوں کو کم از کم 10 منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھنا چاہیے۔ متاثرہ کو اپنے آنکھوں کو چھونے نہ دیں کیونکہ اس کے ہاتھوں پر تیزاب ہوسکتا ہے۔متاثرہ شخص کے جسم سے فورا تیزاب کے رابطے میں آئے کپڑے کو ہٹا دیں۔تیزاب کے حملے کے بعد ابتدائی طبی امداد کرتے وقت متاثرہ جگہ پر کوئی کریم یا مرہم لگانے سے گریز کریں۔ایمبولینس کے پہنچنے پر متاثرہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جائیں اور اسے برن یونٹ میں داخل کرائیں۔ acid attack case of help the victims like this
مزید پڑھیں: