ETV Bharat / sukhibhava

Good Skin Care Regimen: جِلد کی صحت کیلئے اسکن کیئر روٹین پر عمل کرنا ضروری

ہر انسان کو صحت مند جلد کی خواہش ہوتی ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم نہ جانے کتنے مہنگے ترین پروڈکٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ایک صحت مند جلد تب ہی مل سکتی ہے جب ہم اپنے اسکن کئیر روٹین پر تسلسل کے ساتھ عمل کرتے ہیں۔ Good SkinCare Regimen

جلد کی شادابی کےلیے اسکن کئیر روٹین پر عمل کرنا ضروری

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 5:13 PM IST

نئی دہلی: آج ہم جب بھی کوئی لائف اسٹائل میگزین کو پڑھتے ہیں تب ہمیں ایک قابل توجہ تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اب 'جلد کی دیکھ بھال' کے موضوع پر بات کی جارہی ہے۔ پہلے ہمیں صرف میک اپ کے بارے میں ہی پڑھنے کو ملتا تھا لیکن اب لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ صحتمند جلد کے بغیر میک اپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس لیے مناسب اسکن کئیر روٹین پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔Good SkinCare Regimen

ضروری باتیں: مثال کے طور پر ہمیں روزانہ کم از کم دو بار اپنی جلد کو صاف رکھنا چاہیے 'جسے AM-PM' اسکن کئیر روٹین کہا جاتا ہے۔ رات میں لگائے گئے تمام اسکن پروڈکٹ کو صبح اٹھ کر صاف کریں۔ اس کے بعد یہ جانیں کہ آپ کی جلد کو حقیقت میں کیا چیز کی ضرورت ہے، جیسے پگمینٹیشن، ڈی ہائیڈریشن اور اینٹی ایجنگ کے لیے جلد کو کیا چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔

جلد کے مسائل جاننے کے بعد آپ اس کے علاج کے طور پر 'ہائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ والے پروڈکٹ کا استعمال کریں۔ اس کے بعد اپنی جلد کی قسم کی بنیاد پر موئسچرائزر لگائیں۔ تیل والی جلد کے لیے جیل بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں اور خشک جلد کے لیے کریم بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔ آخری مراحل میں ایس پی ایف 30 اور اس سے اوپر ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال کریں۔ جو لوگ میک اپ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ایسے فاؤنڈیشن بھی آتے ہیں جس میں سن اسکرین بھی ہوتا ہے۔

شام کے وقت اپنی جلد کو صاف کریں: اگر آپ کی جلد حساس یا خشک ہیں تو آپ صابن سے پاک کلینزر کا استعمال کرسکتے ہیں اور اگر آپ کی جلد آئیلی ہے تو آپ اپنا چہرہ دھونے کے لیے فیس واش کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ کا استعمال کریں اور آخر میں موئسچرائزر لگائیں۔ شام کا وقت جلد کو صاف کرنے کا بہترین وقت ہے۔

یہ تین عوام یاد رکھیں: ہر مرحلے کے درمیان ایک منٹ کا وقفہ لیں کیونکہ یہ جلد کو مصنوعات کو جذب کرنے میں کافی وقت فراہم کرتا ہے اور جیسا بتایا ہے اسی طرح سے مصنوعات کا استعمال کریں۔

جلد کے مطابق اسکن روٹین کو اپنائیں: ابھی تک ہم نے جلد کی دیکھ بھال سے متعلق صرف بنیادی باتوں کا ہی ذکر کیا ہے۔ جب آپ کے جلد کو زیادہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے تب آپ کو اس کے لیے زیادہ محنت بھی کرنی ہوتی ہے۔ اگر آپ کی عمر 30 کے اوپر ہے تو آپ اپنے روٹین میں اینٹی ایجنگ والے پروڈکٹس کا استعمال کریں جیسے ہائیلورونک ایسڈ یا سیرامائیڈ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.