ETV Bharat / sukhibhava

Skin Related Problems: جلد سے متعلق مسائل کے لیے سات عوامل ذمہ دار

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 11:48 AM IST

پوری دنیا کے بازار میں آج اسکرین کیئر پروڈکٹ بہت بڑی مارکیٹ بن چکی ہے اور متعدد مصنوعات فروخت بھی ہورہی ہیں۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کے پروڈکٹ جلد کے مسائل کو ٹھیک کریں گے۔ حالانکہ ان میں سے کچھ مصنوعات تسلی بخش نتائج دیتی ہیں، لیکن بہتر علاج کے لیے بنیادی وجہ جاننا ضروری ہے۔ اس لیے آئیے ایسے 7 عوامل پر نظر ڈالتے ہیں جو جلد سے متعلق مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ Factors Leading to Skin Related Problems

جلد سے متعلق مسائل کے لیے سات عوامل ذمہ دار

داغ دھبوں سے پاک خوبصورت اور چمکدار جلد کی خواہش ہر مرد اور عورت کی ہوتی ہے لیکن غیر صحت مند طرز زندگی اور غذائی عادات کو دیکھتے ہوئے اس ہدف کو حاصل کرنا مشکل کام ہوسکتا ہے۔ غیر صحتمند طرز زندگی آپ کی جلد کو پھیکا اور تھکا ہوا بناسکتی ہے، جو بعد میں دانے اور بلیک ہیڈز جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ How to Maintain Skin Health

اتراکھنڈ میں مقیم ماہر امراض جلد ڈاکٹر آشا سکلانی کہتی ہیں کہ اندرونی وجوہات کے ساتھ ساتھ بعض بیرونی عوامل اور طرز زندگی کے انتخاب بھی ہماری جلد کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ Factors Leading to Skin-Related Problems

آلودگی

جب ہم ان ماحولیاتی عوامل کے بارے میں بات کرتے ہیں جو ہماری جلد کی صحت کو متاثر کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں تب آلودگی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آتی ہے۔ ہوا میں موجود آلوگی ہماری جلد کے چھیدوں کو بند کردیتی ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد کو سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ آلودہ ہوا نہ صرف ہماری جلد سے نمی کو کھینچ لیتی ہے بلکہ اس سے جلد خشک اور رنگ بھی پھیکا پڑجاتا ہے۔ اس کے علاوہ آلودہ ہوا میں اوزون، نائٹروجن آکسائیڈ اور پرڈیکیولیٹ میٹر بھی موجود ہوتا ہے جو جلد کے کولیجن اور ایلسٹن فائبر کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ مستبقل میں جلد کی صحت کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ جلد میں جلن ہونا، سرخی، ایگزیما، قبل از وقت بڑھاپے، جھریاں، الرجی، سیاہ دھبے اور بعض صورتوں میں جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

سورج کی روشنی

آلودگی کے ساتھ سورج کی نقصان دہ شعاعیں جلد کے بہت سے مسائل جیسے ہائپر پگمنٹیشن، جھریوں، الرجی اور جلد کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔ بنگھمٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق جو جو ’میکینیکل بیہیوئیر آف بائیو مٹیرئیلز‘ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے، میں بتایا گیا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پانی کی ناکافی مقدار

انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، اسی لیے پانی کو مجموعی صحت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ لہذا، پانی کی کم مقدار یا پانی کی کمی کو صحت سے متعلق کئی مسائل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ اگر ہم جلد کی بات کریں تو پانی کا مناسب استعمال جلد کو قدرتی طور پر ہائیڈریٹ اور نمی رکھنے میں مدد کرتا ہے، جلد کے پورس کو صاف رکھتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔

نیند کی کمی

اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ نیند کی کمی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تھکاوٹ کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیے ہر روز 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند اہم سمجھی جاتی ہے۔ نیند جسم کی حیاتیاتی گھڑی کو بھی درست رکھتی ہے جس کا اثر ہماری جلد پر نظر آتا ہے۔ اچھی نیند سیلولر فنکشن اور عمر بڑھنے کے عوامل پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے آپ جلدی بوڑھے ہونے لگتے ہیں اور یہ جلد سے متعلق دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

تناؤ

جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ تناؤ بھی ہماری جلد کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ تناؤ جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون کی مقدار کو بڑھاتا ہے جو جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس سے مہاسوں، سیاہ حلقوں، قبل از وقت بڑھاپے، ایگزیما اور چنبل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی کولیجن ریشوں کو متاثر کرتی ہے اور جلد میں پیدا ہونے والا ایک انزائم ایلاسٹر فائبر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ساتھ ہی سگریٹ نوشی سے جلد پر یو وی شعاعوں کے اثرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ یہ شریانوں کے تنگ ہونے کا باعث بھی بنتا ہے، جو جلد کے مربوط بافتوں کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

غیر صحت بخش خوراک

بہت زیادہ جنک فوڈ کھانے سے جسم میں زہریلے مادوں کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اگر یہ زہریلے مادے جسم میں جمع ہوتے رہتے ہیں تو یہ جگر پر دباؤ ڈالتے ہیں، جس کا اثر جلد پر دانے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ اگر صحت مند غذا نہیں لی جائے تو جلد سے متعلق دیگر مسائل بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Skin Care Products: جلد کی حفاظت کے لیے کن چیزوں کا استعمال بہتر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.