ETV Bharat / sukhibhava

Exercise Prevents Heart Attacks: پچاس منٹ کی ورزش ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتی ہے - Exercise is beneficial for health

ورزش صحت مند جسم کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ ہفتے میں 50 منٹ کی ورزش ہارٹ اٹیک سے ہونے والے موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ Exercise Prevents Heart Attacks

پچاس منٹ کی ورزش ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 11:41 AM IST

حیدرآباد: ورزش صحت مند جسم کی کنجی ہوتی ہے۔ امریکہ کی سی ڈی سی کے مطابق، ورزش 6 طریقوں سے جسم کو متاثر کرتی ہے۔ یہ قلبی نظام کو مضبوط بناکر اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ جسم میں ٹرائگلیسرائیڈ (ایک قسم کی چربی) کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ بی پی کو کنٹرول کرتی ہے۔ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے انسولین کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔ 50 minutes of exercise reduces the risk of heart attack

تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف 50 منٹ تک تیز ورزش کرنے سے ہارٹ اٹیک سے ہونے والے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ فالج کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اپنے دل کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کو یہ 4 مشقیں ضرور کرنی چاہئیں۔

چہل قدمی:

تیز چلنے سے آپ کا دل مضبوط ہوتا ہے۔ چلنے کے دوران آپ کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، اس میں آپ کے جوڑوں پر زیادہ اثر نہیں ہوتا۔ آپ کسی بھی وقت کہیں بھی چل سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو دفتر میں لنچ بریک کے دوران تھوڑی سی چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔ 50 minutes of exercise reduces the risk of heart attack

سائیکلنگ:

دل کو اور خود کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ روزانہ سائیکلنگ کر سکتے ہیں۔ سائیکل چلانا دل کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اس سے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ سائیکل چلانا دماغی صحت کے لیے بھی اچھا مانا جاتا ہے۔

تیراکی:

تیراکی دل کے لیے اچھی ورزش ہے۔ واٹر ایروبکس یا سوئمنگ لیپس ایک فل باڈی ورزش ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا جسم بلکہ آپ کا دل بھی مضبوط ہوتا ہے۔ دیگر ورزشوں کے مقابلے میں تیراکی دل سب سے اچھی ورزش ہوتی ہے۔ 50 minutes of exercise reduces the risk of heart attack

مزید پڑھیں:

یوگا:

یوگا کرنے سے بھی دل صحت مند رہتا ہے۔ یوگا کرنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یوگا کے بہت سے آسن ہیں جو آپ کے دل کی دھڑکن میں رفتار پیدا کرتے ہیں۔ یوگا کرنے کے بعد آپ خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ یہ آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ یوگا دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین ورزش ہے۔ 50 minutes of exercise reduces the risk of heart attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.