ETV Bharat / state

Madhyamik Result 2022: زونینہ پروین نے ریاست بھر میں آٹھواں مقام حاصل کیا - زونینہ پروین کا شاندار کارنامہ

سلی گوڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی زونینہ پروین مادھیامِک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کیا ہے۔Zonina Parveen's brilliant performance in the Madhyamik Exam

آٹھواں مقام حاصل کیا
آٹھواں مقام حاصل کیا
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 1:29 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں مادھیامِک امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں ایک بار پھر دور دراز کے اضلاع دارالحکومت کولکاتا کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے، رواں برس بھی بانکوڑہ کے طلباء نے مدھیامِک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سلی گوڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی زونینہ پروین مدھیامِک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہی.مدھیامک امتحانات 2022 میں آٹھواں مقام حاصل کرنے والی زونینہ پروین نے کہا کہ ان کی امید کے مطابق نتیجہ برآمد ہوا. اس کے لئے انہوں نے کڑی محنت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے والدین،اور ٹیچرز کا اہم رول رہا ہے، ان کی مدد سے ہی سے مدھیامِک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے والدکا کاروبار پوری طرح سے ٹھپ پڑ گیا تھا، گھر چلانا بھی مشکل ہو گیا تھا. اس کے باوجود امی اور ابو نے میری پڑھائی میں کسی قسم کی کوئی کمی ہونے نہیں دی. ان کا کہنا ہے کہ وہ نیٹ امتحان میں بیٹھنا چاہتی ہیں. ڈاکٹر بن کر غریب عوام کی مدد کرنا ہی ان کی زندگی کا واحد مقصد ہے. ڈاکٹر بننے کے لئے کڑی محنت کرنا چاہتی ہیں باقی اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتی ہیں.

مزید پڑھیں:وزیراعلی کا مدھیامک امتحان کے سینٹر کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.