کولکاتا: زرین کولکاتا کی ایک عدالت میں پیش ہوچکی ہیں۔ 2018 میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی تھی۔ ستمبر میں سیالدہ کورٹ نے اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ 2018 میں ہاؤس فل 2 کی مشہور اداکارہ زرین کو کلکتہ اور شمالی 24 پرگنہ میں مختلف پوجاپنڈال کا افتتاح کرنے اور 6پروگرام کیلئے بک کیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ کو کلکتہ لانے کی ذمہ داری ایک ایونٹ منجمنٹ کمپنی نے لے لی۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ زرین اور اس کے منیجر کو شہر آنے کے لیے تقریباً 12 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔ 9 لاکھ نقد اور 3 لاکھ ان کے بینک اکاؤنٹ میں ادا کیے گئے۔
ایجنسی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ نے جس دن ایونٹ میں آنا تھا اس دن چھ فلائٹ ٹکٹس بک کرائے گئے تھے۔ ان کی تمام پروازیں چھوٹ گئیں۔ ان کا انتظار کیا گیا مگر وہ پروگرام میں شرکت نہیں کی ۔ایڈوانس رقم واپس مانگنے پر انہوں نے منیجر کے ذریعے دھمکی دی۔ کمپنی نے یہ بھی شکایت کی تھی کہ انہوں نے تقریب میں نہ آنے کے باوجود رقم واپس نہیں کی۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کو لانے کے علاوہ اس وقت پبلسٹی پر کئی لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال جون میں کولکاتا ہائی کورٹ نے زرین کی منیجر انجلی گوتم کو تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس حکم کے مطابق انجلی کو مہینے میں ایک بار کلکتہ آنا تھا۔ اس وقت انجلی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل اس کیس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا۔ وکیل نے مزید الزام لگایا کہ مقدمے کا مرکزی ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی ہے۔ اس واقعے کے ایک سال بعد سیالدہ کی عدالت نے ملزم زرین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور ان کی بھانجی آیت نے اپنی سالگرہ فیملی اور دیگر دوستوں کے ساتھ منائی
2010 میں زرین کی پہلی فلم سلمان کے ساتھ فلم ویر تھی۔ اس کے بعد انہوں نےہاؤس فل 2ہیٹ سٹوری 3جیسی فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم دوسال قبل ریلیز ہوئی تھی۔