ETV Bharat / state

World Water Day 2023 Celebration پانی کا عالمی دن، پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے مہم تیز - پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے مہم

پوری دنیا میں 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں، طلباء کو میٹھے پانی کے وسائل کو پائیدار طریقے سے سنبھالنے اور پانی کے استعمال کے طریقے کو لے اور اسے ضائع نہ کرنے کو لے کر بیدار کرنا ہے۔ World Water Day 2023 Celebration

پانی کا عالمی دن 2023: پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے مہم تیز

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 2:00 PM IST

حیدرآباد: پانی زندگی کے لئے سب سے اہم اور امرت ہے۔ اس کے بغیر زندگی قائم نہیں رہ سکتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں یہ پانی کو پینے اور مختلف کاموں کے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن بچند افراد کے گھروں میں چوبیسوں گھنٹہ پانی بہنے کے سبب برباد ہوتا ہے۔لیکن دنیا بھر میں اب بھی ایک بہت بڑی آبادی ہے جسے پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک یعنی دو ارب افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

پانی کا عالمی دن ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور عالمی سطح پر پانی کے بحران کے بارے میں شعور پیدا کیا جا سکے۔ اس دن کا مقصد پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) کے حصول کی حمایت کرنا ہے جو 2030 تک سب کے لئے پینے کے پانی اور مختلف کاموں کے لئے استعمال کو یقینی بناتا ہے۔

پانی کا عالمی دن لوگوں کو پانی سے متعلق مسائل جیسے آبی آلودگی، پانی کی قلت، صاف صفائی کی کمی اور ناکافی پانی سے آگاہ کرنے کے لئے منایا جاتا ہے اور لوگوں کو میٹھے پانی کے وسائل کو پائیدار طریقے سے سنبھالنے کی ترغیب دینا ہے۔ سال 2023 میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا موضوع تھا "پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے تبدیلی کو لے کر مہم کو تیز کرنا۔

یہ بھی پڑھیں:World Down Syndrome Day 2023: عالمی سطح پر آج ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جارہا

پانی کے عالمی دن کا اہتمام اقوام متحدہ کے پانی کے ساتھ اس کے مختلف اراکین اور شراکت داروں، جیسے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ پانی کا عالمی دن منانے کا اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 22 دسمبر 1992 کو قرارداد کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ قرارداد کے بعد پہلی بار 22 مارچ 1993 کو پانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس کے بعد سے دنیا بھر میں اسے منایا جا رہا ہے۔

دنیا میں ہر سال 1.4 ملین لوگوں کی موت ہوتی ہے ۔74 ملین لوگوں کی زندگی گندگی ،صاف صفائی کی کمی اور ناقص پانی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے سے متاثر ہوگی اور سال 2050 تک عالمی سطح پر پانی کی طلب میں 55 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ نے معمول کے مطابق صنعتی سے آگے بڑھنے کے لئے تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ 22 سے 24 مارچ تک نیو یارک، میں اقوام متحدہ کی 2023 واٹر کانفرنس کا آغاز بھی کرے گا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جو پانی اور صاف صفائی کے بارے میں دنیا کو متحد کرنے کے لئے تقریباً 50 سالوں میں منعقد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.