ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا شمالی بنگال میں کرنا پڑ رہا ہے۔ شمالی بنگال میں بی جے پی کافی مضبوط پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔
شمالی بنگال سے بی جے پی کے چار ارکان پارلیمان جیت کر آئے ہیں۔ شمالی بنگال پر بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں توجہ سب سے زیادہ ہے۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔
![working together will make us successful: Abhishek Banerjee](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-abhidhekbanerjeeadvicetonorthbengalleadersandworkers-wbur10001_06012021175203_0601f_1609935723_521.jpg)
رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے اس موقع پر شمالی بنگال میں ترنمول کانگریس کے کارکنان اور رہنماؤں کے کئی میٹنک کی۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے اپنے دورے آخری دن ایک میٹنگ کے دوران کارکنان اور رہنماؤں کو آپسی رنجش اور تنازعوں کو بھلا کر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر کام کرنے سے ہی مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملے گی اور اسی کامیابی کی بدولت ہم تیسری مرتبہ حکومت بنائیں گے۔
ابھیشک بنرجی نے کہا کہ رنجش کو فراموش کرکے، آپسی اتحاد کے ذریعہ شمالی بنگال میں نئی پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی شروعات کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنانا ہے۔
![working together will make us successful: Abhishek Banerjee](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-abhidhekbanerjeeadvicetonorthbengalleadersandworkers-wbur10001_06012021175203_0601f_1609935723_633.jpg)
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پارٹی کی قیادت ممتا بنرجی جیسی ایماندار رہنما کے ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی کو مغربی بنگال کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:
لفٹ فرنٹ کے علاوہ بی جے پی کو کوئی روک نہیں سکتا:سوریہ کانت مشرا
انہوں نے بی جے پی پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے۔ ملک کی بیشتر ریاستوں میں سیاسی اتھل پتھل کی وجہ بی جے پی ہے۔