کولکاتا: مغربی بنگال کے کولکاتا کے پارک سرکس علاقے میں واقع نیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سے لاپتہ مریضہ کی ہسپتال کے احاطے میں ہی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ مریضہ بچی کو جنم دینے کے بعد سے ہی ہسپتال سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ Woman Dies Mysteriously After Baby Girl Birth,Dead Body Found In Narional Medical College
آج دن میں نیشنل کالج اینڈ ہسپتال کے احاطے میں واقع ایک میدان میں ایک خاتون کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ خاتون کی لاش پائے جانے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو اپنے قبضے لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:SC on two finger test for rape confirmation: ٹو فنگر ٹیسٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات
پولیس نے بتایا کہ مریضہ کی شناخت رضیہ بی بی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کی رہنے والی تھی۔ وہ حاملہ تھی اور بچی کو جنم دینے کے بعد سے ہی لاپتہ تھی ۔
دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔اس کے لئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے ،Woman Dies Mysteriously After Baby Girl Birth,Dead Body Found In Narional Medical College