ETV Bharat / state

'ریڈ روڈ پر عید کی نماز ادا کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے' - کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد خبریں

'ریڈ روڈ پر عید کی نماز ادا کرنے سے متعلق بات کرتے ہیں'

author img

By

Published : May 10, 2021, 2:32 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریڈ روڈ پر عید کی نماز ادا کرنے کے بارے میں متعلقہ کمیٹی اور لوگوں سے بات کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عنقریب عید ہے۔کورونا گائیڈ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ سال ریڈ روڈ پر عید کی نماز نہیں ہونے پر افسوس ہے۔ ریڈ روڈ پر ہونے والی عید کی نماز ادا کرنے کے بارے میں متعلقہ کمیٹی اور لوگوں سے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ لوگ اور کمیٹی سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی اور دیکھتے ہیں کہ اس کو لے کر کیا کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے لئے دو گھنٹوں کے لئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

'مجھے معلوم ہے کہ مختصر وقت میں کچھ نہیں ہو سکتا ہے لیکن اسی درمیان سارا کام کرنے کی کوشش کریں۔'انہوں نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر کورونا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ افواہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ منظم سازش کے تحت پرامن ماحول کو مکدر کرنے کے لئے جعلی ویڈیو اور افواہوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

کابینہ کی حلف برداری کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد خبریں شائع کرنے سے گریز کریں۔ اس سے لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.