ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Choudhary ترنمول کانگریس کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی

author img

By

Published : May 30, 2023, 1:42 PM IST

مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار جی نے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ ہماری پارٹی کے نمائندہ ضرور شریک ہوں گے لیکن جہاں ترنمول کانگریس کے خلاف لڑائی کی بات ہے وہ تو جاری رہے گی۔

ترنمول کانگریس کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی

کولکاتا:لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو ایک چھت کے نیچے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی بنیاد پر 12 جون کو پٹنہ میں مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی میٹنگ ہو رہی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نیتش کمار جی نے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ہماری پارٹی کے نمائندہ ضرور شریک ہوں گے لیکن جہاں ترنمول کانگریس کے خلاف لڑائی کی بات ہے وہ تو جاری رہے گی۔

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ یہ ملاقات کئی لحاظ سے اہم ثابت ہو رہی ہے۔ تاہم، قومی سطح پر ترنمول کے ساتھ کانگریس کے خلاف ہماری سیاسی جنگ جاری رہے.بنگال اور قومی سطح کی سیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ان دونوں کو آپس میں ملا نہیں سکتے ہیں۔

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے واضح کیا کہ کانگریس نتیش کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن میٹنگ میں شامل ہوگی۔ ترنمول کے نمائندے بھی ہوں گے۔ہم سب نیتش جی کی دعوت پر اکھٹا ہو رہے ہیں۔ہم سبھوں کا ایک ہی مقصد ہےمرکز سے بی جے پی کو بے دخل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Ranjan Choudhary بائرن بسواس کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ادھیر رنجن چودھری

انہوں نے کہاکہ کانگریس چاہتی ہے کہ بی جے پی کو ہٹانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آ جانا چاہئے۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بدعنوانی کے خلاف لڑنا چھوڑ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.