بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آ ئی)کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچرہوگئی ہے۔فریکچرکی وجہ سے ردھیمان ساہا اگلے ٹسٹ سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بی سی سی آ ئی ذرائع کے مطابق ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوران ردھیمان ساہا کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔
وکٹ کیپر بلے باز کی چوٹ کاایم آر آ ئی کرائی گئی جس سے پتہ چلا کہ ان کی چوٹ گہری ہے۔ انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔آئندہ چند دنوں کے اندر ساہا کی انگلی سرجری ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہونےو الی ہے۔
ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوران ردھیمان ساہانے بنگلہ دیش کے بلے باز صادمان اسلام کوآؤٹ کرکے ٹسٹ کرکٹ میں سو شکار کرنے والے پانچویں بھارتی وکٹ کیپر بنے تھے۔
ساہا سے قبل ایم ایس دھونی 294شکار کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر ہر ہیں۔اس کے علاوہ سید کرمانی،ناین مونگیا کے علاوہ دیگر وکٹ کیپراس فہرست میں شامل ہیں۔