سلی گوڑی:مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں واقع شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے غیرمعمولی آپریشن کے ذریعہ گزشتہ 15 پندرہ دنوں سے ایک شخص کے گلے میں پھنسا جونک باہر نکالا۔When North Bengal Doctors Successfully Bring Cout Leech Out Of Respiratory Tract
ذرائع کے مطابق شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک شخص کے گلے میں گزشتہ پندرہ دنوں سے پھنسا جونک کو آپریشن کرکے باہر نکالا۔ڈاکٹروں نے اس آپریشن کو غیر معمولی قرار دیا ہے ۔
شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے مطابق چند دنوں قبل سجن رائے نام کے ایک شخص کوگلے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسے دیکھنے سے تشویش کا تو اندازہ نہیں ہوا۔اس کی جب طبی جانچ کی گئی تھی تمام ڈاکرز حیران رہ گے۔
اس شخص کے گلے میں جونک کے پھنسے ہونے کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی کوشش شروع کردی۔شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہسپتال کے سپرٹینڈنٹ کے ساتھ اس معاملے کو لے کر میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعہ مریض کے گلے میں پھنسا جونک کو باہر نکالنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے خطرہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پانچ گھنٹوں کے کامیاب آپریشن کے بعد اس شخص کے گلے سے جونک کو باہر نکالا گیا۔مریض اس وقت بالکل صحتیاب ہے۔اس کے باوجود اسے اگلے 72 گھنٹوں تک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Toy Train Ride In Darjeeling دارجلنگ میں اضافی ٹوائے ٹرین کی خدمات شروع کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق پندرہ دنوں قبل سجن رائے جھرنا پانی پینے کے لئے گیا تھا۔پانی پینے کے دوران ہی جونک پانی کے ساتھ اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔جونک کی وجہ سے ہی اس کے گلے میں تکلیف ہوتی تھی۔ When North Bengal Doctors Successfully Bring Cout Leech Out Of Respiratory Tract