مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اپنی چشت و چاک و چوبند طبعیت کے لئے بہت مشہور ہیں۔ اسی لئے ان کے حامیوں میں یہ بات مشہور ہے کہ انرجی کا مطلب بنرجی ۔ممتا بنرجی اور شیخ حسینہ کی پہچان بیت پرانی ہے۔
آج ایڈین گارڈن میں ممتا بنرجی متحرک طبعیت سے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ ممتا بنرجی کی چشتی اور دوسرے لوگوں کو بھی تازہ دم اورکوششوں کو دیکھ کر انہوں نے آج ایڈین گارڈن میں کہا کہ دیدی اتنی پریشان کیوں ہوتی ہو۔ تم آرام سے بیٹھتی کیوں نہیں ۔
بایاں محاذ کے زمانے سے ہی ممتا بنرجی کا دوسرا نام انرجی سمجھا جاتا ہے ۔جادب پور سے جب انہوں نے اپنا پہلا انتخاب میں جیت حاصل کی تھی ۔فلم فیسٹیول سے لیکر ایڈین گارڈن گلابی گیند سے ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہر جگہ ممتا بنرجی چاک و چوبند نظر آئیں۔
آج صحیح وقت پر ممتا بنرجی ایڈین گارڈن پہنچ گئیں۔ پھر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ گھنٹہ بجا کے میچ کا افتتاح کیا۔ اس دوران ممتا بنرجی کو دیکھ کر سچن تندولکر بھی خود کو نہیں روک پائے اور آگے بڑھ کر ممتا بنرجی سے ملے اور کافی دیر تک ان سے گفتگو کی۔
جب کھانے پر ممتا بنرجی اور شیخ حسینہ بیٹھے تو انہ۶نے خود تو کچھ نہیں کھایا لیکن شیخ حسینہ کی خوب اچھی طرح کھلایا۔ اس درمیان سنیل گواسکر اور کرکٹر ایس شریکانت بھی موجود رہے ممتا نے شریکانت کو بنگال کا پائیس کھلایا۔
اس پورے تقریب کے دوران ممتا بنرجی کی متحرک طبعیت کو دیکھ کر شیخ حسینہ حیران ہوتی رہیں آخر کار وہ بول ہی پڑی کہ تم اتنی بی چین کیوں ہو ہر وقت ادھر ادھر کرتی رہتی ہو ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتی ہو شیخ حسینہ کی یہ باتیں سن کر ممتا بنرجی کے چہرے پر وہی جانی پہچانی ہنسی ابھر آئی ۔