اسکاٹ لینڈ سے مغربی بنگال واپس آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ اس خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے۔ وہ 16 مارچ کو اسکاٹ لینڈ سے واپس آئی تھی۔ کووڈ 19 کے انفیکشن کی علامتیں پائی جانے کی وجہ سے بیلیاگھاٹ آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خاتون کا تعلق شمالی 24 پرگناس ضلع کے ہابرا سے ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض، خاتون اسکاٹ لینڈ سے آئی تھی۔
ان کی طعبیت خراب ہونے کے بعد ان کی جانچ کی گئی تھی۔ جانچ کے دوران ان کے کوروناوائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
خاتون میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں نیوٹاؤن میں واقع کورنٹائن سینٹر میں 14 دنوں کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ان کے گھروالوں کو بھی 14 دنوں تک آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مغربی بنگال صحت انتظامیہ نے کہاکہ کورونا وائرس کا پہلا کیس مغربی بنگال میں 17مارچ کو سامنے آیا تھا۔ یہ طالب علم برطانیہ سے ہی بخار لے کر آیا تھا۔ گزشتہ 19 مارچ کو انگلینڈ سے ہی آنے والے ایک اور شخص کو کورونا وائرس مبتلا پا یا گیا تھا۔ ان کی پورٹ پوزیٹیو آئی تھی ۔
گزشتہ روز13مارچ کو لندن سے لوٹنے والے 22 سالہ طالب علم میں گورونا وائرس پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کا یہ مغربی بنگال میں دوسرا کیس تھا۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس کے تینوں کیسز باہر سے آئے ہیں۔ دو افراد انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ تیسرا کیس اسکاٹ لینڈ سے ہے۔