مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے بسنتی تھانے تحت آم جھاڑی پنچایت علاقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
گروہی جھڑپ کے دوران فائرنگ میں رحیم شیخ نام کے ترنمول کانگریس کاایک رہنما شدید طور پر زخمی ہو گیے ۔ انہیں ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصد یق کی۔
پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مرنے والے شخص کی شناخت رحیم شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول یوتھ ترنمول کانگریس کے سرگرم رکن تھے۔ ان کے علاوہ دیگر چارلوگوں کو گولی لگی ہے۔ ان کاعلاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
یوتھ ترنمول کانگریس کے رہنماکاکہنا ہے کہ منٹوغازی اس واقعے میں ملوث ہے۔انہوں نے ان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ۔
سیاسی رہنما منٹو غازی کاکہنا ہے کہ گروہی جھڑپ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ یہ ایک خاندانی جھگڑا ہے۔ اس میں یوتھ ترنمول کانگریس کے اراکین ملوث نہیں ہیں۔