مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری شہریت کسی کے بھی رحم و کرم پر نہیں ہے۔ ہم آزاد ملک کے شہری ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ وہ واقعی میں بھارتی شہری ہیں۔ان کی شہریت پر شبہ ہے ۔ان سے ان کی شہریت ثابت کرنے کے لیے کوچ پوچھے گا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اس ملک میں آسامی، راجستھانی، بہاری اور سب مل کر کام کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب ملک میں امن و امان چاہتے ہیں۔این آر سی اور کیپ کو رد کرتے ہیں۔
ممتا بنرجی کی قیادت میں جلوس امبیڈکر سیتو سے شروع ہو ا جو ریڈ روڈ، میو روڈ،جواہر لال نہرو روڈ، ہوتے ہوئے جوڑا سانکو ٹھاکر باری پہنچا۔
محترمہ ممتا نے کہا کہ کسی بھی صورت میں یہ متنازع قانون بنگال میں نافذ نہیں ہوگا۔ بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹرین منسوخ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کسی بھی صورت میں شہریت ایکٹ نافذ نہیں کرنے کے حق میں ہے۔مظاہرین سے اپیل کی پرامن ماحول میں احتجاج کریں،تشدد سے گریز کیا جائے۔اس موقع پر بڑے پیمانے پر سیکورٹی انتظامات تھے۔
واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کی جانب سے پاکیے گیے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُتشددن مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے ۔
مظاہرے کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں عام لوگ سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں ٹرینیں معطل کردی گئی ہے جبکہ قومی شاہراوں پر ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہے۔
: