مغربی بنگال حکومت نے شراب کی دوکانوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں اور معاشرتی فاصلے کی عدم پاسداری کے تناظر میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے شراب کی ہوم ڈلیوری کیلئے ای ریٹیل پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔ اس سے خریداروں کو گھر بیٹھے ہی ان کی پسندیدہ برانڈ ملے جائیںگے
ویسٹ بنگال اسٹیٹ بیوریجز کارپوریشن(ڈبلیو بی ایس بی سی ایل)نے ای ریٹیل ویب سائٹ لنچ کیا ہے۔اس پر شراب خریدنے اور شراب کو فروخت کرنے والے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر جاری نوٹی فیکشن کے مطابق خوردہ دوکانوں پر بھیڑ کم کرنے اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے ویسٹ بنگال اسٹیٹ بیوریجز کارپوریشن نے ای ریٹیل آن لائن بکنگ کا آغاز کیا ہے۔کارپوریش نے کہا ہے کہ بکنگ کیلئے موزیلا فائر فوکس، گوگل کورومو، آئی ای کا استعمال کرسکتے ہیں۔