ETV Bharat / state

بنگال کے مختلف اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے

مرشد آباد ضلع کے جنگی پور ریلوے اسٹیشن اور قومی شاہراہ پر شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرُتشدد مظاہرے کے دوران ریلوے اسیشن مینجر کے کمرے میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکار بسوں میں آگ لگادی ۔

بنگال کے مختلف اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے
بنگال کے مختلف اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے
author img

By

Published : Dec 14, 2019, 6:31 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران ہوڑہ اور سیالدہ اسٹیشنوں سے روانہ ہونےو الی لمبی دور کی ٹرینیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

بنگال کے مختلف اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے

شہریت ترممی بل کے خلاف احتجاج کے دوران لوگوں نے ریاست کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور اسٹیشن مینجرکے کمرے میں جم کر توڑ پھوڑ کی ۔

مظاہرے کے دوران لوگوں نے ریلوے ٹریک پر درخت کے ڈال کاٹ کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا ۔ ریلوے ٹریک جم ہونے کی وجہ سے انٹرسٹی ٹرینوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ یکے بعد دیگر سرکاربسوں میں آگ لگادی۔ پرُتشدد مظاہرے کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک نظام پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

جنگی پور جی آر پی اورجنگی پور پولیس کو حالات پر قابو میں کرنے کے لیے بڑی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کو حالات پر قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف ہوڑہ ضلع کے کونا ایکسپریش وے پر شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران لوگوں نے سرکاری بسوں میں آگ لگادی۔

مظاہرین نے پہلے مسافروں کو بس سے نیچے اتارا اور پھر یکے بعد دیگر بسوں میں آگ لگادی ۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار جب آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچے توانہیں مظاہرین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز جمرہ سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرُتشدد مظاہرے کاسلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.