مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور کے کھاگڑا علاقے میں پارٹی دفتر سے گھر واپس آنے والے ترنمول کانگریس ٹاؤن صدر چرنجیت کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی کرمار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شرپسںدو ں حملے میں ترنمول کانگریس کے سرگرم رکن چرنجیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشئدگی پھیل گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور علاقے میں ناکہ بندی کردی ۔پولیس نے قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ چرنجیت اپنے ساتھی ناروگوپال مکھرجی کے گھر سے بائیک کے ذرئعہ گھر واپس آ رہے تھے ، راسرے میں ان کاگولی مارکر قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس کیس میں ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ اس کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید گولوگوں کی گر فتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ تلاشی مہم جاری ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے رہنما کے قتل کے خلاف ناکہ بندی کردی ۔ اس سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔
شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے حامیوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات قریب ہے ۔ اس لئے ترنمول کانگریس کے حامیوں کو ہدف بنایا جاریا ہے۔ پولیس کو اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنی چا ہئے تاکہ مستقبل میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کو جان گنوانی نہ پڑے۔
ترنمول کا نگریس کے حامیوں کاکہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت چرنجیت کا قتل کیا گیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے اشارے پر ہی ان کا قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کی قتل کیس میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کےبعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی ہٹائی۔