مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سبرتوبخشی اور دنیش تریویدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ موسم بے نظیر نور اور ارپیتا گھوش جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ جب کہ آج بائیں بازوں اور کانگریس کے مشترکہ امیدواربکاش رنجن بھٹاچاریہ نےآج دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
ممبراسمبلی کے تعداد کے اعتبار سے ترنمول کانگریس کے صرف چار امیدوار ہی کامیاب ہوسکتے ہیں اور پانچویں سیٹ کیلئے کانگریس اوربایاں محاذ کو مشترکہ امیدواری کی کامیابی طے مانی جارہی تھی۔
اس سے قبل ممتا بنرجی نے صرف چار امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔ مگر اب بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی راہ کو مشکل بنانے کیلئے پانچواں امیدوار میدان میں اتارنے کا اشارہ دیا ہے۔ بکاش رنجن بھٹاچاریہ کلکتہ ہائی کورٹ میں مختلف کیسز میں حکومت کے خلاف پیروی کرتے ہیں۔
پارتھوچٹرجی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ ہیں، کانگریس اوربایاں محاذ کے لوگ بی جے پی کے ساتھ مل کر ممتا حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اس لئے ہم نے پانچواں امیدوار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کی طاقت میں اضافہ ہو۔