ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کی شبیہ خراب کرنے کی سازش'

ترنمول کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر غلط بیانی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں سے 8ٹرینیں ورکروں کو لے کر بنگال آرہی ہیں۔

'ممتا بنرجی کی شبیہ خراب کرنے کی کوسازش'

author img

By

Published : May 9, 2020, 9:24 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کاکولی گھوش دستیداری نے کہا کہ مرکزی حکومت جھوٹ بول رہی ہے، مختلف ریاستوں سے 8ٹرینیں مزدوروں کو لے کر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ ممتا بنرجی نے مزدوروں واپس آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔کاکولی گھوش نے الزام عاید کیا کہ مرکزی حکومت کی منشا ہے کہ ممتا بنرجی کی سیاسی طور پر شبیہ کو نقصان پہنچایا جائے گا۔مرکز ممتا بنرجی کی مقبولیت کو ہضم کرنے کو تیار نہیں ہے اس لئے مسلسل ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

'ممتا بنرجی کی شبیہ خراب کرنے کی کوسازش'
'ممتا بنرجی کی شبیہ خراب کرنے کی کوسازش'

کاکولی گھوش دستیدار نے کہا کہ کل مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں جو کچھ ہوا اس کیلئے کون ذمہ دار ہے۔16ورکروں کی موت کیلئے کون استعفیٰ دے گا۔کیا کوئی وزیر ریلوے سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے کہا کہ ریاستی حکومت 31,224ورکروں کو کرناٹک، تمل ناڈو، پنجاب اور تلنگانہ سے واپس لانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔مرکزی وزارت ریلوے کے مطابق سنیچر کو 47ٹرینیں روانہ ہورہی ہے مگر ان میں سے کوئی بھی ٹرین مغربی بنگال نہیں جارہی ہے۔اب تک صرف دو ٹرین راجستھان اور کیرالہ سے روانہ ہوئی ہے۔

اس سے قبل امیت شاہ نے کہا تھا کہ بنگال تک ورکروں کو پہنچانے کیلئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت سے مرکزی حکومت کو کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت نے بنگال کے ورکروں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق بنگال میں کورونا وائرس کے 1,678 کیس سامنے آئے ہیں اور کورونا وائرس سے 160افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

مرکزی حکومت مسلسل بنگال حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے بنگال حکومت تعاون نہیں کررہی ہے اور کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور مرنے والوں کی تعداد بھی نہیں بتارہی ہے۔اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا وائرس کی صحیح صورت حال سامنے ہیں آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.