ETV Bharat / state

'مجھے کورونا نہیں ہوا' - ضلع ہگلی

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے اپوزیشن پارٹیوں اور میڈیا پر بھڑاس نکالتے ہوئے کہاکہ مجھے کورونا نہیں ہوا ہے ۔افواہ پھیلانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

'مجھے کورونا نہیں ہوا'
'مجھے کورونا نہیں ہوا'
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:14 PM IST

مغربی بنگال کےضلع ہگلی کے سری رامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان وکیل کلیان بنرجی نے کہاکہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو اہے ۔

'مجھے کورونا نہیں ہوا'

انہوں نے کہاکہ کورونابحران کے درمیان سیاست بھی عروج پر ہے ۔بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو کورونا سے زیادہ سیاست کی فکر ہے ۔اس لئے وہ افواہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں اور چند میڈیا والوں نے ریاست میں افوا پھیلانے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہیں۔ لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔

'مجھے کورونا نہیں ہوا'
'مجھے کورونا نہیں ہوا'

وکیل کلیان بنرجی کاکہنا ہے کہ میں بالکل تندرست اور صحتیاب ہوں۔ مجھے کوئی کورونا وائرس نہیں ہوا۔بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے مجھے یا میری پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ چند دنوں قبل میرے مکان کے سکیورٹی گارڈ کو کورونا متاثر پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایک ذمہ دار شخص کی طرح میں نے اپنے ملازم کا ٹیسٹ کرایا ۔

انہوں نے کہاکہ ملازم کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ ہم سب احتیاط برت رہے ہیں۔ ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر ایسا کچھ بھی ہو تا ہے تو میں اپوزیشن پارٹیوں اور میڈیا والوں کو ضروربتاوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.