ETV Bharat / state

ممتا کے ترقیاتی منصوبوں کا مرکز سے موازنہ - سچائی کو عوام تک لانے کی کوشش

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی کے ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مرکزی حکومت کی اسکیموں سے موازنہ کرنے پر بی جے پی کے رہنما ناراض ہو گئے۔

ممتا کے ترقیاتی منصوبوں کا مرکز سے موازنہ

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 1:45 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے شری رام پور سے رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی اپنی بے باکی کے لیے جانے جاتے ہیں ایک بار پھر سے انہوں نے ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا بے باکی سے مرکزی حکومت کی اسکیموں سے موازنہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ میں نے سچائی کو عوام تک لانے کی کوشش کی ہے، تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کون کتنا کام کرتا ہے ایڈوکٹ کلیان بنرجی کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی کے دور حکومت میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی، عام لوگ ان منصوبوں سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں یہ جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شطرنج کے بورڈ کے پیچھے ممتا بنرجی قیادت والی حکومت کی تمام کارکردگی کا ذکر ہے اس کے دوسری طرف مودی حکومت کے کارناموں پر تبصرہ ہے

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ طریقہ بالکل مختلف لیکن انوکھا ہے لوگ شطرنج کیھیلں گے، ممتا اور مودی حکومت کے کاموں کا موازنہ کریں گے۔

وہیں ایڈوکٹ کلیان بنرجی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے پاس کوئی کام رہ نہیں گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگار لوگ مودی کے ترقیاتی کاموں کو اپنے نام کرنے پر آمادہ ہیں، اس لیے موازنے کا کھیل کھیل رہے ہیں، بی جے پی کی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مودی اور ممتا کے ترقیاتی کاموں کا کسی بھی قیمت پر موازنہ نہیں کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ دس برسوں کے دوران کچھ بھی نہیں کیا ہے، ترنمول کانگریس اگر عام لوگوں کے حق میں کام کرتی تو اسے مودی کے ترقیاتی کاموں کو اپنے نام کرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.